اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حاملہ اداکارہ دیا مرزا نے شیئر کی ویبھو ریکھی کے ساتھ ہنی مون کی تصاویر اور ویڈیو

    بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں۔ اپنی شادی اور ہنی مون کی انہوں نے کئی تصاویر شیئر کی تھی۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے ہنی مون ٹرپ کی کچھ نایاب تصویریں اور ویڈیوز کو شیئر کیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ انہوں نے اسی سال 15 فروری کو بزنس مین اور انوسٹر ویبھو ریکھی (Vaibhav Rekhi) کے ساتھ شادی کی ہے۔ دیا مرزا اور ویبھو ریکھی نے دوسری بار شادی کی ہے۔ شادی کے کئی دنوں کے بعد دونوں ہنی مون پر مالدیپ گئے تھے۔ اس ٹرپ پر دیا مرزا کی سوتیلی بیٹی سمائرا (Step Daughter Samaira) بھی ساتھ تھیں۔ حاملہ دیا مرزا نے حال ہی میں اس ٹرپ کی کچھ نایاب تصویریں اور ویڈیوز کو شیئر کیا ہے، جو اب خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

      بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں۔ اپنی شادی اور ہنی مون کی انہوں نے کئی تصاویر شیئر کی تھی۔ لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے ہنی مون ٹرپ کی کچھ نایاب تصویریں اور ویڈیوز کو شیئر کیا ہے۔ دیا مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر تین تصاویر اور دو ویڈیوز شیئر کی ہے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial)

      ان تصاویر میں اداکارہ دیا مرزا اپنے شوہر ویبھو ریکھی اور سوتیلی بیٹی سمائرا یاچ پر بیٹھ کر کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ تصویر میں دیا مرزا اپنے ہاتھوں سے اپنے بیبی بمپ کو چھپاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اپنے اس پوسٹ کے ساتھ دیا مرزا لکھتی ہیں، ’ساتھ گزارا سب سے یادگار اور کرشمائی وقت‘۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial)

      آپ کو بتادیں کہ دیا مرزا نے فروری میں شادی کرنے کے بعد اپریل میں اپنی پریگننسی (حمل) کا اعلان کیا تھا۔ دیا مرزا نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ’مبارک ہو... دھرتی ماں کے ساتھ ایک ہونے کا... زندگی کی طاقت کے ساتھ ایک ہونے کا جو ہر چیز کی شروعات ہے... تمام کہانیوں کا، لوریوں اور گانوں کے ساتھ ایک ہونے کا... زندگی کی پیداوار کے ساتھ ایک ہونے کا اور بہت سی امیدوں کے ساتھ ایک ہونے کا’۔ خوش قسمتی ہے کہ میرے پیٹ میں پل رہے ان سبھی خوابوں کو پالنے کے لئے مالا مال ہونے کا’۔

      واضح رہے کہ دیا مرزا کی پہلی شادی سال 2014 میں اپنے بوائے فرینڈ ساحل سنھگا کے ساتھ ہوئی تھی۔ سال 2019 میں دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھ کر طلاق کے بارے میں اطلاع دی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: