اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’نند‘ انم کی برتھ ڈے پارٹی میں بے بی بمپ چھپاتی نظر آئیں گوہر خان، چہرے پر دکھا پریگننسی کا نور

    ’نند‘ انم کی برتھ ڈے پارٹی میں بے بی بمپ چھپاتی نظر آئیں گوہر خان، چہرے پر دکھا پریگننسی کا نور

    ’نند‘ انم کی برتھ ڈے پارٹی میں بے بی بمپ چھپاتی نظر آئیں گوہر خان، چہرے پر دکھا پریگننسی کا نور

    اداکارہ اپنی نند کی برتھ ڈے پارٹی میں پہنچی۔ اس دوران گوہر اپنے بے بی بمپ کو چھپانے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ، لوگوں نے ان کے چہرے کے نور کو نوٹس کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان ان دنوں اپنی پریگننسی کو لے کر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے شادی کی دوسری سالگرہ سے پہلے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں، اداکارہ اپنی نند کی برتھ ڈے پارٹی میں پہنچی۔ اس دوران گوہر اپنے بے بی بمپ کو چھپانے کی کوشش کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ، لوگوں نے ان کے چہرے کے نور کو نوٹس کیا ہے۔

      نند کے برتھ ڈے پر گوہر نے کیا یہ پوسٹ
      حال ہی میں، گوہر خان کی نند اور زید دربار کی بہن انم دربار نے اپنا جنم دن منایا۔ انم دربار بھی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ اپنی نند کی برتھ ڈے پارٹی سے گوہر خان نے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر دو تصویریں شیئر کی ہیں۔ فوٹوز میں نند اور بھابھی کے درمیان کا پیارا بانڈ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

      نند کے لیے گوہر نے لکھا پیارا نوٹ
      تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے گوہر خان نے ایک نوٹ کے ذریعے اپنی نند پر پیار لُٹایا ہے۔ گوہر نے کیپشن میں لکھا، ’سب سے پیاری روح۔ بدمعاش،پیاری، بچی انم دربار۔ ہیپی برتھ ڈے میری چھوٹی نند۔ اللہ آپ کو سب سے اچھا دیں۔ اللہ آپ کی حفاظت کرے اور آپ کو صحیح راستہ دکھائے۔ آمین۔ آپ کی زندگی کا سب سے اچھا سال ہو۔ لو یو۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)





      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      گوہر کے چہرے پر نظر آیا پریگننسی کا گلو
      نند بھابی کا یہ پیار قابل تعریف تو ہے ہی، ساتھ ہی گوہر خان کا پریگننسی کا گلو بھی لوگوں کی نظروں میں آگیا ہے۔ اداکارہ نے گرین اور وہائٹ کلر کا شرارہ سیٹ پہنا ہے اور اپنے بے بی بمپ کو دوپٹے سے چھپالیا ہے۔ ان کے چہرے پر پریگننسی کا نور بھی دیکھنے لائق تھا۔ وہیں، انم دربار پیچ کلر کی ساٹن ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان دونوں کی تصویروں کو فینس خوب پیار دے رہے ہیں۔

      بتادیں کہ گوہر خان نے 25 دسمبر 2020 کو اپنے سے 6-7 سال چھوٹے زید دربار سے شادی کی تھی۔ 39 سالہ گوہر اب ماں بننے والی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: