ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حاملہ کرینہ کپور نے شیئر کی بولڈ تصویر، کہا- میں انتظار کر رہی ہوں

حاملہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor) نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی بولڈ تصویر (Bold Photo) شیئر کی ہے، جس میں ان کا کیوٹ بیبی بمپ صاف نظر آرہا ہے۔

  • Share this:
حاملہ کرینہ کپور نے شیئر کی بولڈ تصویر، کہا- میں انتظار کر رہی ہوں
حاملہ کرینہ کپور نے شیئر کی بولڈ تصاویر، کہا- میں انتظار کر رہی ہوں

ممبئی: بالی ووڈ کی بیبو یعنی اداکارہ کرینہ کپور (Kareena Kapoor) ان دنوں اپنے پریگننسی پیریڈ کو انجوائے کر رہی ہیں۔ وہیں اس دوران وہ سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرم رہتی ہیں۔ کرینہ کپور اپنے مداحوں کے درمیان سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ کپور کچھ ایسے ہی وجوہات سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ کرینکہ کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی بے حد بولڈ تصویر (Bold Photo) شیئر کی ہے۔ اس فوٹو میں کرینہ کپور کی ادائیں مداحوں کو دیوانہ بنا رہی ہیں۔ کرینہ کپور کی یہ تصویر سوشل میڈیا (Social Media) پر زبردست طریقے سے وائرل ہو رہی ہے۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)






دراصل، کرینہ کپور خان نے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنی ایک بے حد بولڈ تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں کرینہ کپور بلیک ڈریس میں کاوچ پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ کرینہ کپور اس فوٹو میں سجلنگ پوز بھی دے رہی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی فوٹو شوٹ کے لئے تیار ہوکر بیٹھی ہیں۔ یہاں دیکھیں کرینہ کپور کے ذریعہ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی یہ تازہ ترین تصویر۔

 




اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ کپور نے لکھا- ’میں انتظار کر رہی ہوں...’ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تین دل ایموجی بھی شیئر کئے ہیں۔ اس تصویر میں کرینہ کپور کے مداحون کو ان کا یہ انداز خوب پسند آرہا ہے۔ اس تصویر میں کرینہ کپور کا بیوٹ بیبی بمپ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرینہ کپور کے چہرے پر پریگننسی گلو بھی نظر آرہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 07, 2021 07:25 PM IST