ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حاملہ اداکارہ نے ٹرولرس کو دیا کرارا جواب، لوگوں کے ڈر سے خود کو ڈھکنا پڑتا تھا

سمیرا ریڈی حاملہ ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگ انہیں بڑتھے وزن کیلئے ٹرول کر رہے تھے۔ اسی پر سمیرا نے پرانا درد شہئر کرتے ہوئے کراراجواب دیا۔

  • Share this:

اب وہ وقت چلا گیا ہے جب اداکارہ اپنے حمل کو چھپایا کرتی تھیں۔ خاص طور پر کرینہ کپور نے تو حمل سے ایک نیا ہی گلیمر جوڑ دیا ہے۔ اداکارہ بے بی بمپ دکھانے سے پرہیز نہیں کرتیں۔ کرینہ، نیہا دھوپیا، میرا کپور، سوہا علی خان کچھ ایس نام ہیں جو اپنے حمل کے دوران بھی کام میں ایکٹو رہیں۔ کچھ ایساہی اب سمیرا ریڈی بھی کر رہی ہیں۔

اب اداکارہ اپنی باڈی کے ساتھ کمفرٹیبل ہیں اور کام بھی کر رہی ہیں لیکن سوشل مٰڈیا پر بیٹھی ٹرول آرمی سے کون بچ سکتا ہے۔ آئے دن کچھ نہ کچھ ایسا دیکھنے کو ملتا ہے کہ آپ سوچنے پرمجبورہوجاتے ہیں۔ ایسے ہی  کچھ لوگ سمیرا ریڈی کو ان کے بڑھتے وزن کیلئے ٹرول کر رہے تھے۔

ان ٹرولرس کو کرارا جواب دیتے ہوئے ایک اوینٹ میں سمیرا نےکہا "میرے جیسے کئی لوگ ہیں جو حمل کے دوران بڑھے وزن کو لمبے وقت کے بعد کم کر پاتے ہیں۔ میں ٹرولرس سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا آپ کی ماں آپ کے جنم کے بعد ہاٹ تھیں۔ بچے کے جنم کے بعد وزن کم کرنے میں ہمیشہ وقت لگتا ہے۔ اب میں دوسرے بچے کی ماں بننے جارہی ہوں'۔

View this post on Instagram

Message to my baby ❤️ Kind heart , fierce mind, brave spirit !. . . #pregnancy #bump #secretmessage #strong #instawoman #instamom #womensday #everyday 💪🏻

A post shared by Sameera Reddy (@reddysameera) on Mar 9, 2019 at 12:25am PST

سمیرا ریڈی حاملہ ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگ انہیں بڑتھے وزن کیلئے ٹرول کر رہے تھے۔ اسی پر سمیرا نے پرانا درد شہئر کرتے ہوئے کراراجواب دیا۔
First published: Mar 13, 2019 10:27 AM IST