بچوں کو لے کر ہٹیشوری ماتا کے درشن کرنے پہنچی پریتی زنٹا، فیملی نے شوہر جین کو دیا یہ خاص تحفہ

بچوں کو لے کر ہٹیشوری ماتا کے درشن کرنے پہنچی پریتی زنٹا، فیملی نے شوہر جین کو دیا یہ خاص تحفہ

بچوں کو لے کر ہٹیشوری ماتا کے درشن کرنے پہنچی پریتی زنٹا، فیملی نے شوہر جین کو دیا یہ خاص تحفہ

پریتی زنٹا نے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر جین اور اپنے بچوں کے ساتھ مندر کے گیٹ پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Himachal Pradesh, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا سوشل میڈیا پر کافی سگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثر شوہر جین گڈاِناف اور اپنے بچوں کے ساتھ فوٹوز اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں پریتی اپنی پوری فیملی کے ساتھ شملہ میں انجوائے کررہی ہیں۔ اس درمیان انہوں نے شملہ میں ہٹیشوری ماتا مندر پہنچ کر آشیرواد بھی لیا۔

    بچوں کو کروایا ہٹیشوری ماتا کے درشن

    پریتی زنٹا نے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر جین اور اپنے بچوں کے ساتھ مندر کے گیٹ پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔ پریتی پیلے رنگ کے سوٹ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سر کو سنہری رنگ کے دوپٹے سے ڈھانپ رکھا ہے۔ جین کو کالی ٹی شرٹ اور میچنگ پینٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ دونوں نے ایک ایک بچے کو اپنی گود میں اٹھایا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    خوبصورت بولڈ لباس میں یاشیکا نے کرایا شاندار فوٹوشوٹ، کسی شہزادی کم نہیں لگ رہی ہیں اداکارہ



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Preity G Zinta (@realpz)





    اداکارہ نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’جب  میں چھوٹی تھی تو اکثر شملہ میں ہٹیشوری ماتا مندر جاتی تھی۔ اس مندر نے میرے بچپن میں ایک بڑا رول نبھایا ہے اور میں نے ہمیشہ اس سے ایک لگاو محسوس کیا ہے۔ اب جب میں ماں بن گئی ہوں تو یقینی ہے کہ میرے بچوں کے جانے کے لیے پہلا مندر یہی ہونا چاہیے تھا، جو قابل بھروسہ اور قدیم ہے۔ یہ ہمارے وزٹ کی ایک جھلک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جئے اور جیا کو یہ ٹرپ یاد نہیں رہے گی، اس لیے ہمیں پھر سے واپس آنا ہوگا۔ کیونکہ ماں کا بلاوا پھر سے ضرور آئے گا۔‘

    یہ بھی پڑھیں:

    برفباری کے درمیان بھگوان شیو کے درشن کرنے کیدارناتھ پہنچیں سارہ علی خان، لوگوں کو یاد آگئے سشانت سنگھ راجپوت

    شوہر کو پریتی کی فیملی نے دیا خاص تحفہ

    اس کے علاوہ پریتی زنٹا نے شوہر جین گڈ اناف کے ساتھ ایک فوٹو پوسٹ کی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جین روایتی  ہماچلی ٹوپی پہنے ہوئے نظر اارہے ہیں۔ پریتی نے بتایا کہ شوہر کو یہ ٹوپی ان کی فیملی گفٹ کے طور پر دی گئی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: