உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم مودی نے جانا Raju Srivastav کا حال، ان اہلیہ کو دیا ہر ممکن مدد کا بھروسہ

    Youtube Video

    Delhi AIIMS, Stand-up Comedian Raju Srivastav: پی ایم مودی نے راجو کے علاج میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ آپ کو بتا دیں کہ راجو سریواستو کو بدھ کو دل کا دورہ پڑا جب وہ دہلی کے ایک ہوٹل کے جم میں ٹریڈمل پر دوڑ رہے تھے۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی ایمس میں داخل اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار راجو سریواستو Raju Srivastav کی اہلیہ شیکھا سے ان کے شوہر کے بارے میں جاننے کے لیے فون پر بات کی اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ پی ایم مودی نے راجو کے علاج میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ آپ کو بتا دیں کہ راجو سریواستو کو بدھ کو دل کا دورہ پڑا جب وہ دہلی کے ایک ہوٹل کے جم میں ٹریڈمل پر دوڑ رہے تھے۔ وہ اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ انہیں فوری طور پر دہلی ایمس لے جایا گیا۔ راجو شریواستو علاج کے بعد پہلے 48 گھنٹوں تک ہوش میں نہیں تھے۔

      اس دوران ان کی صحت کے حوالے سے ایک راحت کی خبر آئی ہے۔ پچھلے دو دنوں سے ان کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی تھی لیکن تیسرے دن ان کے جسم میں حرکت آئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین کی جمعرات کی رات تقریباً دس بجے راجو کی اہلیہ سے فون پر بات کی اور ان کا حال جانا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی راجو کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے ایمس کے ڈاکٹروں سے بھی بات کی ہے اور پوری صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ہے۔

      سریواستو کے بہنوئی اشوک سریواستو نے بدھ کو بتایا تھا کہ کامیڈین کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ انہوں نے کہا تھا، 'وہ باقاعدہ ورزش کر رہے تھے اور ٹریڈمل پر دوڑتے ہوئے اچانک گر گئے۔ انہیں دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور پر ایمس اسپتال لے جایا گیا۔ اشوک سریواستو نے بتایا کہ ان کے بھائی سریواستو کی بیوی شیکھا سریواستو بھی دہلی آئی ہیں تاکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہ سکیں۔

      عامر خان سابق اہلیہ کے ساتھLaal Singh Chaddhaکی اسکریننگ میں پہنچے تو کرینہ سیف کے ساتھ۔۔۔


      مشہور کامیڈین Raju Srivastava کی حالت نازک! AIIMS میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر اداکاراس سے قبل کامیڈین سنیل پال نے بتایا تھا کہ ان کے دوست سریواستو کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ پال نے میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں کہا، ’’وہ بہتر اور خطرے سے باہر ہیں۔‘‘ انہوں نے سریواستو کے مداحوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔ سریواستو 1980 کی دہائی کے آخر سے تفریحی صنعت میں سرگرم ہیں، لیکن وہ 'دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج' کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد مقبول ہوئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: