உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا جلد ہوگا’Munjali‘کا قصہ ختم؟پرنس نرولا کی بات سن کر بھڑک گئے منور اورانجلی کے فینس

    Lock Upp میں انجلی اروڑہ اور منور فاروقی کو پرنس نرولا نے دیا یہ مشورہ۔

    Lock Upp میں انجلی اروڑہ اور منور فاروقی کو پرنس نرولا نے دیا یہ مشورہ۔

    رپورٹس پر یقین کیا جائے تو انجلی اروڑہ کا باہر کی دنیا میں ایک بوائے فرینڈ ہے، جب کہ منور پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ منور اور انجلی کی دوستی کو ناظرین نے خوب پسند کیا ہے۔

    • Share this:
      Lock Upp: لاک اپ میں فائنل کے ٹکٹ کے ٹاسک کے دوران منور اور انجلی کے درمیان ایک دیوار کھڑی تھی اور پرنس نرولا اس دیوار کو مزید مضبوط بناتے ہوئے نظر آئے۔ حال ہی میں پرنس نرولا کی لاک اپ میں زبردست انٹری ہوئی ہے اور انٹری کے بعد سے ہی پرنس نرولا کچھ نہ کچھ کر رہے ہیں۔ کبھی وہ کسی سے لڑتتے ہوئے نظر آرہے ہیں تو کبھی ان کا مضبوط کھیل ان تمام قیدیوں پر چھایا نظر آتا ہے۔ حال ہی میں آلٹ بالاجی نے اپنے شو کا ایک نیا پرومو جاری کیا ہے۔ جس میں پرنس منور فاروقی اور انجلی اروڑا کو ’مونجلی‘ کا ٹیگ توڑنے کا مشورہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

      یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں پرنس نرولا منور اور انجلی کو ان کے بیرونی تعلقات کی یاد دلا رہے ہیں۔ جہاں سب سے پہلے پرنس نرولا انجلی کو لاک اپ میں ہی مونجلی کو ختم کرنے کو کہتے نظر آتے ہیں تاکہ باہر سے آپ سے جڑے لوگوں کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ تو وہی پرنس منور کو بھی یہی سبق دیتے ہوئے نظر آئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کنگنا رناوت کے’Lock Upp‘ کو شیوم شرما کے طور پر ملا پہلا فائنلسٹ، پرنس کا رہا اہم رول



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ALTBalaji (@altbalaji)





      وائرل ہونے والے کلپ میں پرنس کا کہنا ہے کہ – آپ کی نیت غلط نہیں ہے، لیکن اگر آپ دونوں کی زندگی میں کوئی ہے تو اسے کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ تیری لائف میں بھی اس کی لائف میں بھی کوئی ہے، یہ مونجلی یہیں ختم ہو کر جانی چاہیے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Lock Upp:منور فاروقی نے شو میں کیا انکشاف’تیزاب پینے سے ہوئی تھی ماں کی موت‘

      اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو انجلی اروڑہ کا باہر کی دنیا میں ایک بوائے فرینڈ ہے، جب کہ منور پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ منور اور انجلی کی دوستی کو ناظرین نے خوب پسند کیا ہے۔ مداحوں نے انہیں مونجلی کا ٹیگ دیا ہے۔ پرنس نرولا کی یہ باتیں سن کر مونجلی کے مداح کافی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ تو ساتھ ہی کچھ مداح ان کی صورتحال کو بھی سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: