آنکھ مارکرمشہورہوئی جنوب کی اداکارہ پریا پرکاش واریئرایک بارپھر نئے ویڈیو کی وجہ سےچرچا میں ہیں۔ ویڈیو تو یہ پرانا ہے، لیکن سامنےاب آیا ہے۔ اس میں آپ دیکھیں گے کہ پریہ سنیمیٹوگرافرسینوسدھارتھ کےساتھ بیٹھی نظرآرہی ہیں۔ سینو سدھارتھ نے پریہ کے کندھے پرہاتھ رکھا ہوا ہے۔ دونوں کس کرنےکے لئے آگے بڑھتے ہیں، لیکن تقریبا آتے ہی سینو، پریہ کوکس کرنےکی جگہ ہاتھ میں پکڑی ہوئی بوتل سے پانی پینےلگتے ہیں۔
پریہ پرکاش کا یہ ویڈیواس وقت انٹرنیٹ پرچھائی ہوئی ہے۔ ہرکوئی اسے دیکھ کرحیران ہے۔ خاص طورپرپریہ کے مداحوں کو یہ کافی عجیب لگ رہا ہے۔ ان کےایک مداح مامون نے لکھا 'پلیزاس طرح کی ویڈیونہ بنائیں۔ نہیں تومیں مرجاوں گا۔ ان کا یہ پوسٹ زیادہ ترلوگوں کو عجیب لگا۔
ویسے بتادیں کہ یہ ویڈیو پریہ پرکاش واریئر کی فلم اوروادارلو کی شوٹنگ کے وقت کا ہے۔ ویڈیومیں پریہ اپنے شوٹنگ والےکاسٹیوم میں ہی نظرآرہی ہیں۔ ان کی یہ فلم کافی سرخیوں میں رہی تھی۔
اس فلم میں پریہ کا آنکھ مارنے والا سین خوب وائرل ہوا تھا۔ اسی ویڈیو کے بعد پریہ راتوں رات اسٹاربن گئی تھیں۔ اس کے بعد کوئی ایسا چینل یا میڈیا پلیٹ فارم نہیں تھا، جہاں پرپریہ کا انٹرویو نہ ہوا ہو۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔