آتش بازی کے خوبصورت نظارے کے درمیان ایک دوسرے میں ڈوبے نظر آئے پرینکا اور نک، وائرل ہوئی یہ تصویریں
آتش بازی کے خوبصور نظارے کے درمیان ایک دوسرے میں ڈوبے نظر آئے پرینکا اور نک، وائرل ہوئی یہ تصویریں
انہی خوبصورت تصویروں میں سے ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر سب کی نگاہیں اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ اس تصویر میں یہ دونوں لو برڈس ایک دوسرے میں ڈوبے نظر آرہے ہیں۔
پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کو 4 سال ہوچکے ہیں۔ یکم دسمبر کو پرینکا اور نک اپنی شادی کی سالگرہ منارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس کپل کی بے حد رومانٹک تصویریں لگاتار وائرل ہوتی نظر آرہی ہیں۔ انہی خوبصورت تصویروں میں سے ایک رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر سب کی نگاہیں اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ اس تصویر میں یہ دونوں لو برڈس ایک دوسرے میں ڈوبے نظر آرہے ہیں۔
وائرل ہورہی یہ تصویر شائد ہی آپ پہلے کبھی دیکھی ہوگی۔ اس تصویر میں پرینکا اور نک آتشبازی کا خوبصورت نظارے سے محظوظ ہوتے ہوئے سمندر کنارے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس خوبصورت تصویر کو شیئر کرتے ہوئے فینس لو، ہارٹ ایموجی شیئر کررہے ہیں۔ پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی یہ رومانوی تصویر پرینکا چوپڑا کی خاص دوست تمنا دت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں پرینکا اور نک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آرہے ہیں۔ جہاں نک اس تصویر میں آرینج اور بلیک پرنٹیڈ شرٹ اور پینٹ پہنے نظر آرہے ہیں، تو وہیں پرینکا پنک گاون میں دکھائی دے رہی ہیں۔
سمندر کے کنارے اس تصویر میں آتش بازی کا خوبصورت منظر دیکھا جا رہا ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے تمنا نے پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے لیے لکھا، کیپشن میں لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک... جب آپ ساتھ ہوں تو ہر لمحہ خوشی سے منائیں...
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔