ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ایشا امبانی کے گھرنائٹ آوٹ پرپہنچی پرینکا چوپڑا، گھرپربنائی آئس کریم

پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی کی شادی کی تیاریوں کے لئے ہندوستان آئی ہیں۔ اسی درمیان وہ اپنے دوستوں کے لئے بھی وقت نکالتی رہتی ہیں۔

  • Share this:
ایشا امبانی کے گھرنائٹ آوٹ پرپہنچی پرینکا چوپڑا، گھرپربنائی آئس کریم
یہ تصویرپرینکاچوپڑا نےشیئرکی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ہندوستان میں ہیں اوراپنے بھائی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، انہیں تیاریوں کے درمیان وہ اپنے گرل گینگ کے ساتھ مستی کرنے کا بھی پورا وقت نکال لیتی ہیں۔ حال میں وہ اپنی دوست ایشا امبانی کےگھرپہنچی تھیں۔ پرینکا نے اس ہاوس پارٹی کی ایک تصویرشیئرکی۔ اس تصویرمیں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح دیر رات ان سبھی نے آئس کریم بنانے میں اپنا ہاتھ آزمایا۔


یہ تصویرشیئرکرتےہوئے پرینکا نے لکھا 'ہوم میڈ آئس کریم بنارہے ہیں۔ ہوسٹ کو شکریہ۔ بہت سارا پیار، آپ کا گھرشاندارہے، دعا کرتی ہوں کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں۔ عالیہ بھٹ تم نے یہ پاگل پن مس کردیا۔ بہت سارا پیارلیڈیز'۔


پرینکاچوپڑا کے اس کیپشن سے پتہ چلتا ہے کہ عالیہ بھٹ بھی اس پارٹی میں آنے والی تھیں، لیکن وہ شامل نہیں ہوپائیں۔ وہیں پرینکا کی بہن پرنیتی چوپڑابھی یہاں موجود تھیں۔ ان کے علاوہ رادھیکا مرچنٹ بھی اس پارٹی میں شامل تھیں اورسب نے مل کرپارٹی کا خوب لطف لیا۔



اس تصویرکےبعد پیر(29 اپریل) کوپرینکا اپنی 'ووٹ سیلفی' کولےکرسرخیوں میں تھیں۔ پرینکا نےاپنی ذمہ داری نبھاتےہوئےصبح صبح پولنگ بوتھ پہنچ کرووٹ ڈالا۔ ان کی تصویریں صبح سے ہی میڈیا میں چھائی ہوئی تھیں۔ اس کےبعد انہوں نےسیلفی پوسٹ کرکے سبھی سے ووٹ کرنےکی اپیل کی۔  








View this post on Instagram



This is the moment that matters...Every vote is a voice that counts. #LokSabhaElections2019

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on Apr 28, 2019 at 7:50pm PDT


First published: Apr 30, 2019 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading