ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آکاش امبانی۔ شلوکا مہتا کی مہندی تقریب میں پہنچیں پرینکا چوپڑا، شیئر کی تصویر

اپنی فیملی کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منانے کے بعد بدھ کو پرینکا چوپڑا آکاش امبانی کی مہندی تقریب میں پہنچیں۔

  • Share this:
آکاش امبانی۔ شلوکا مہتا کی مہندی تقریب میں پہنچیں پرینکا چوپڑا، شیئر کی تصویر
یہ تصویر پرینکا چوپڑا کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے

ہندستان آکر اپنے دوستوں اور قریبیوں کی خوشیوں میں شامل ہونا نہیں بھولتیں، اپنی فیملی کے ساتھ گوا میں چھٹیاں منانے کے بعد بدھ کو پرینکا چوپڑا آکاش امبانی کی مہندی تقریب میں پہنچیں۔ پارٹی میں وہ انڈین لک میں نظر آئیں۔اس دوران پرینکا نے ساڑی پہنی تھی ۔انہوں نے آکاش امبانی اور شلوکا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ۔اس تصویر میں پرینکا دونوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔


خبر ہے کہ پرینکا مانسون سیزن اگست کی شروعات میں اپنے خاص دوست نک جونس سے شادی کر سکتی ہیں۔ رپورٹ کی مانیں تو وہ نک کو خاص طور پر ماں سے ملوانے ہندستان لائی تھیں۔ اس کے بعد چوپڑا فیملی نک کے ساتھ گوا گئی تھی۔





گوا سے پرینکا نے ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کو پرینکا کے رشتے کا سرٹیفکیٹ مانا جا رہا ہے۔ تصویر میں پرینکا کا بھائی اور نک نظر آ رہے ہیں۔ اس کا کیپشن بہت کچھ کہہ رہا ہے۔ تصویر پر پرینکا نے 'مائی فیورٹ مین' لکھا ہے ْاسی کمینٹ کی وجہ سے پرینکا کی منگنی کی افواہ کی تصدیق کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔

pryanka bro nik
First published: Jun 28, 2018 01:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading