ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ پرینکا چوپڑہ آسام ٹورزم کی برانڈ ایمبیسڈر بنیں

گوہاٹی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو آج آسام ٹورزم کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 19, 2016 08:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اداکارہ پرینکا چوپڑہ آسام ٹورزم کی برانڈ ایمبیسڈر بنیں
گوہاٹی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو آج آسام ٹورزم کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا۔

گوہاٹی۔  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو آج آسام ٹورزم کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا۔ ریاست کی وزیر سیاحت هماتا بشوا شرما نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ پرینکا نے آسام میں سیاحت کو فروغ دینے اور تشہیر کرنے کے لئے دو سال کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا 24 دسمبر کو ریاست کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی ٹور آپریٹر کے ساتھ یہاں ملاقات کریں گی۔ وہ ریاست کے لئے پرنٹ اور ویڈیو اشتہارات میں نظر آئیں گی اور یہ اشتہارات ہندوستان میں ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سطح پر ان کونشر کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ، برطانیہ، جاپان اور جرمنی جیسے ممالک پر توجہ مرکوز کریں گے۔سیاحتی مہم کے لئے مالی بجٹ اگلے سال کے بجٹ میں اعلان کیا جائے گا۔

First published: Dec 19, 2016 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading