உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Priyanka Chopraنے بیٹی مالتی کے ساتھ منائی تھی سالگرہ،دیسی گرل کیBFنے شیئر کی تصویر

    پرینکا چوپڑا کی بیٹی کی جھلک دیکھنے کے لئے فینس کررہے ہیں بے صبری سے انتظار۔

    پرینکا چوپڑا کی بیٹی کی جھلک دیکھنے کے لئے فینس کررہے ہیں بے صبری سے انتظار۔

    پرینکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا چوپڑا کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ جلد ہی ویب سیریز سیٹاڈیل میں نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ انہوں نے حال ہی میں مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں بھی کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

    • Share this:
      گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا(Priyanka Chopra) حال ہی میں 40 سال کی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ انتہائی خاص انداز میں منائی۔ یہ سالگرہ پرینکا کے لیے بہت خاص تھی، کیونکہ یہ ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس(Malti Marie Chopra Jonas) کے ساتھ پہلی سالگرہ تھی۔ پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا، نک جونس اور ان کے والدین، تمنا دت، نتاشا پوناوالا اور کیوانوگ جیمز سمیت کئی لوگ سالگرہ پر پہنچے تھے۔ دیسی گرل کی سالگرہ پر جشن کی کئی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں لیکن اب سب سے خاص تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کی بیٹی مالتی کی جھلک نظر آرہی ہے۔

      پرینکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کو دیکھنے کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن اب تک شائقین بچے کا چہرہ نہیں دیکھ پائے ہیں۔ اس دوران ان کی بہترین دوست تمنا دت کی ایک پوسٹ منظر عام پر آئی ہے، جس میں پریانکا اپنی بیٹی کو گود میں لیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

      تمنا دت نے شیئر کی یہ خاص تصویر
      تمنا دت نے پریانکا کی سالگرہ کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں مالتی کی ایک خاص تصویر بھی ہے۔ تصویر میں تمنا اور پرینکا دونوں کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے ایک ساتھ پوز دے رہی ہیں۔ 'دیسی گرل' نے اپنے پیاری بیٹی کو اپنی بانہوں میں لیا ہوا ہے اور وہ مسکراہٹ کے ساتھ پوز دے رہی ہے۔ لیکن تمنا نے ہارٹ کے ایموجی سے مالتی کا چہرہ بھی چھپا دیا ہے جس سے مداحوں کو ایک بار پھر مایوسی ہاتھ لگی ہے۔



      یہ بھی پڑھیں:
      Jennifer Lopezنے شادی کے بعد شیئر کی اپنی پہلی تصویر، بیڈ پر چادر میں لپٹی آئی نظر

      یہ بھی پڑھیں:
      Kajol OTT Debut:ڈزنی+ہاٹ اسٹار کے ساتھ اوٹی ٹی پر شروعات کرنے جارہی ہیں کاجول

      پرینکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا چوپڑا کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ جلد ہی ویب سیریز سیٹاڈیل میں نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ انہوں نے حال ہی میں مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں بھی کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے مداحوں کے لیے اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: