بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک کا سفر طئے کرنے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا ان دنوں اپنی ویب سیریز سیٹاڈیل کو لے کر لائم لائٹ میں بنی ہوئی ہیں۔ اس درمیان اداکارہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ےہ۔ ویڈیو میں پرینکا بالی ووڈ کی اگلی سوپر اسٹار کے نام کا انکشاف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
پرینکا نے اس ادکارہ کو بتایا سوپر اسٹار دراصل، حال ہی میں اداکارہ اپنی فلم سے جڑے ایک ایونٹ میں پہنچی تھی۔ جہاں، انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ بالی ووڈ کی اگلی سوپر اسٹار کون ہوگی۔ اس سوال کے جواب میں پرینکا کہتی ہیں کہ، ’ میں سچ میں پوجا بیدی کی بیٹی علایہ فرنیچروالا کو بہت پسند کرتی ہوں، کچھ سالوں میں یہ سامنے بھی آجائے گا کہ میں صحیح کہہ رہی ہوں یا نہیں۔‘ پرینکا کا یہ ویڈیو، خوب وائرل ہورہا ہے اور ویڈیو پر یوزرس کمنٹ کرتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اب علایہ ایف کو اچھی فلمیں ملیں گی، پرینکا نے ان کا نام لے لیا ہے۔ معلوم ہو کہ علایہ نے سیف علی خان کے ساتھ فلم ’جوانی جانیمن‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔
وہیں، علایہ نے پرینکا کے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے خاص نوٹ لکھا ہے۔ علایہ نے لکھا، میں الفاظ میں اس کو بیان نہیں کرسکتی کہ مجھے کیسا محسوس ہورہا ہے۔ آپ کی موسٹ موسٹ فیوریٹ اسٹار آپ کا نام تب لے، جب کوئی ان سے پوچھے کہ اگلا سوپر اسٹار کون ہوگا، تو اس سے اچھی فیلینگ کچھ اور نہیں ہوسکتی ہے، دنیا میں، تھینک یو تھینک یو پرینکا چوپڑا۔‘
ورک فرنٹ کی بات کریں تو علایہ کو آخری مرتبہ کارتک آرین کے ساتھ فلم ’فریڈی‘ میں دیکھا گیا تھا، جو کہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو شائقین نے کافی پیار دیا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ بہت جلد آل موسٹ پیار وتھ ڈی جے محبت نام کی فلم میں نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔