بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ماں بننے کے بعد بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ اپنا زیادہ تر وقت گزار رہی ہیں۔ اب انہوں نے مالتی کے ساتھ پہلا فوٹو شوٹ کروایا ہے، جس کی جھلک پرینکا چوپڑا نے اپنے فینس کو دکھائی ہے۔ حالانکہ، اس مرتبہ بھی پرینکا نے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ ماں اور بیٹی کی کیوٹ فوٹو کو فینس بہت پسند کررہے ہیں۔
پرینکا نے بیٹی کے ساتھ کرایا پہلا فوٹوشوٹ پرینکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر بیٹی مالتی کے ساتھ پہلے فوٹوشوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینکا چوپڑا فلور پر بیٹھی ہوئی ہے اور پوز دے رہی ہیں۔ انہوں نے ریڈ کلر کی ون پیس پہنی ہے، جس میں وہ بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔ وہیں، بیٹی مالتی نے بھی میچنگ کلر کے کپڑے پہنے ہیں۔
فوٹو شوٹ کے دوران چھپایا بیٹی کا چہرہ فوٹوشوٹ کے دوران پرینکا چوپڑا نے بیٹی کے چہرے کو چھپالیا ہے۔ فینس کمنٹ سیکشن میں خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، اسٹننگ فوٹو۔ دوسرے نے لکھا، بے حد خوبصورت تصویر۔ ایک اور یوزر نے کمنٹ کیا، آپ دونوں بہت پیاری لگ رہی ہو۔ اس کے علاوہ یوزرس نے کمنٹ سیکشن ہارٹ ایموجی کی بارش شروع کردی ہے۔
معلوم ہو کہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے گزشتہ سال سروگیسی کے ذریعے سے بیٹی کا خیر مقدم کیا تھا۔ کپل بیٹی کی تصویریں اور ویڈیوز اکثر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا چوپڑا بہت جلد بالی ووڈ فلم ’جی لے ذرا‘ میں نظر آئیں گی، اس فلم کا ڈائریکشن فرحان اختر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہالی ووڈ فلم لو اگین اینڈ اینڈنگ تھنگس میں بھی نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔