உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Priyanka چوپڑا نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کی پرورش کو لے کر کہی اتنی بڑی بات، کہا-’میں اُس پر کبھی بھی۔۔۔‘

    پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کو لے کر کہی یہ بات۔

    پرینکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کو لے کر کہی یہ بات۔

    Priyanka Chopra Daughter:پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں للی سنگھ کی نئی کتاب کی رونمائی کے دوران اپنی بیٹی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش اور اُسے بڑا کیسے کرنا چاہتی تھی۔

    • Share this:
      Priyanka Chopra Daughter: گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا کو آج کسی شناخت کی ضرورت نہیں۔ پرینکا نے اپنے کیریئر میں کئی سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ نک جونس کے ساتھ شادی کے بعد پرینکا مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں پرینکا اور نک ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔ اس جوڑے نے جنوری میں سروگیسی کی مدد سے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سب نے انہیں مبارکباد دی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد پریانکا کے مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پرینکا نے پہلی بار اپنی بیٹی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش کیسے کرنا چاہتی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bhool Bhulaiya 2 Teaser:جاری ہوا کارتیک آرین کی فلم کا ٹیزر،سامنے آئی ’روح بابا‘ کی جھلک



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Priyanka (@priyankachopra)





      پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں للی سنگھ کی نئی کتاب کی رونمائی کے دوران اپنی بیٹی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کی پرورش اور اُسے بڑا کیسے کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا، 'اب ہم نئے والدین ہیں اور میں ہر وقت اس کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں۔ میں یہ سوچتی رہتی ہوں کہ میں اپنی خواہشات، خوف، اپنی پرورش کو اپنے بچے پر کبھی تھوپوں گی۔ مجھے ہمیشہ یقین رہا ہے کہ بچے آپ کے ذریعے اپنا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔ میں اس پر یقین رکھتی ہوں کیونکہ اس نے میری بھی مدد کی ہے۔ میرے والدین نے مجھے کبھی جج نہیں کیا تھا اور یہ آپ کی زندگی بنانے میں بہت مدد کرتا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Priyanka (@priyankachopra)





      یہ بھی پڑھیں:
      کشیکا کپور کا بڑا الزام،’پرتیک سہجپال کے دوستوں نے مجھے گالیاں دیں،Suicide کے لئے اُکسایا‘

      آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں 12 اپریل کو پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔ اس تصویر میں وہ اپنی نانی، ماں مدھو چوپڑا اور دوست پریم ماتھر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ یہ تصاویر اداکارہ نے اپنی دادی کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب ان کے والدین اپنا کیرئیر بنانے میں مصروف تھے تو ان کی نانی نے ماں کی طرح ان کا خیال رکھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: