پرینکا چوپڑا گلوبل اسٹار بن چکی ہیں۔ وہ بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ میں بڑے ستاروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کررہی ہیں۔ فی الحال پرینکا شاندار اداکارہ ہی نہیں بلکہ پروڈیوسر، آتھر اور امیر شخصیت بھی ہیں۔ حالانکہ، اپنے اس کرئیر کے دوران پرینکا چوپڑا کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرچکی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران پرینکا چوپڑا نے بتایا کہ انہیں باڈی شیمنگ جھیلنی پڑی اور ان کے طرح طرح کے نام رکھے گئے تھے۔
رنگ کی وجہ سے لوگ اڑاتے تھے مذاق پرینکا چوپڑا نے سال 2000 میں مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا۔ اس کے بعد سال 2002 میں انہوں نے فلم ہیرو سے اپنے کرئیر کی شروعات کی، جس میں وہ سنی دیول کے مقابل نظر آئی تھیں۔ بی بی سی سے بات چیت میں پرینکا چوپڑا نے انکشاف کیا تھا کہ رنگ کی وجہ سے انہیں طرح طرح کے ناموں سے بلایا جاتا تھا۔
پرینکا چوپڑا کو کہتے تھے کالی بلی پرینکا چوپڑا نے کہا، مجھے کالی بلی اور سانولی بلایا جاتا تھا۔ میرا کہنا ہے کہ اس ملک میں سانولی کا کیا مطلب ہے، جہاں پر زیادہ تر لوگ براون کلر کے ہیں۔ مجھے لگا کہ میں زیادہ خوبصورت نہیں ہوں، تو مجھے زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ حالانکہ، مجھے یہ بھی لگتا تھا کہ میں کواسٹارس کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ باصلاحیت ہوں، بھلے ہی ان کی اسکن میری اسکن کے مقابلے میں زیادہ گوری تھی۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔