بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کا سفر طئے کرنے والی پرینکا چوپڑا آج کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے اپنے کرئیر میں جتنی کامیابی حاصل کی ہے، اتنی مقبولیت شائد ہی ابھی تک کسی اداکارہ کے حصے میں آئی ہے۔ حالانکہ فلموں میں بھی کام پانے کے لیے پرینکا کو کافی جدوجہد کرنا پڑا۔ آپ کی عدالت شو میں پرینکا نے ایک مرتبہ بتایا تھا کہ کیوں آخر وہ ایک ڈائریکٹر کا گلا دبانا چاہتی تھیں۔
ڈائریکٹر کا گلا دبانا چاہتی تھیں پرینکا دراصل، شو کے ہوسٹ نے پرینکا چوپڑا سے پوچھا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرتے کرتے کبھی ایسا ڈائریکٹر ملا، جس کے بارے میں آپ کو لگا ہو کہ ایسی بات کردی، اس کا تو گلا دبادوں۔ جس پر اداکارہ نے کہا تھا، ’ہاں، ایک لڑکی ہونے کے ناطے میں کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے، لیکن اب میں بولوں گی نہیں۔ میں بھول جاتی ہوں ان باتوں کو۔ لیکن ہوتا ہے، کافی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ خاص طور پر میں نہ تو کسی فلم بیک گراونڈ سے آئی ہوں اور نہ ہی کوئی میرا گاڈ فادر رہا ہے اس انڈسٹری میں۔ جب آپ اکیلی لڑکی ہوتی ہیں تو بہت لوگ سوچتے ہیں کہ کچھ بھی کرلو، تو ویسا کافی ہوا تھا۔ لیکن میرے والدین نے مجھے کافی اچھے اصولوں کے ساتھ پرورش دی ہے۔‘
واپس کیا سائنینگ اماونٹ اس کے بعد ہوسٹ نے پوچھا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کسی ایسے حادثے کی وجہ سے فلم چھوڑنی پڑی ہو۔ جس پر اداکارہ کہتی ہیں،’ نہیں میں نے چھوڑی بھی ہے۔ فلم چھوڑی ہے، ان ڈائریکٹرس کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا اس کے بعد۔ میں سیٹ سے واک آوٹ کرگئی ہوں۔ میں بہت سیلف ریسپکٹنگ ہوں۔ میرے لیے عزت نفس سب سے اہم ہے۔اس کے بعد پرینکا نے بتایا کہ ایک بار ہدایت کار نے ان سے بدتمیزی کے ساتھ بغیر کسی وجہ کے ایکسپوز کرنے کے لیے کہا تو انھوں نے اپنی فلم چھوڑ دی۔ پریانکا نے کہا کہ انھوں نے اس فلم کی سائننگ رقم بھی واپس کردی۔ پریانکا کے مطابق اس ہدایت کار کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ انہوں نے یہ فلم چھوڑی کیوں ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔