’میں ایک ڈور میٹ کی طرح بن جاتی‘، پرینکا چوپڑا نے اپنے پچھلے تعلقات پر کیا سنسنی خیز انکشاف

’میں ایک ڈور میٹ کی طرح بن جاتی‘، پرینکا چوپڑا نے اپنے پچھلے تعلقات پر کیا سنسنی خیز انکشاف

’میں ایک ڈور میٹ کی طرح بن جاتی‘، پرینکا چوپڑا نے اپنے پچھلے تعلقات پر کیا سنسنی خیز انکشاف

پرینکا چوپڑا نے سال 2018 میں امریکن سنگر اور ایکٹر نک جونس کے ساتھ شادی کی ہے۔ اس کے پہلے دونوں نے دو سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا انٹرنیشنل اسٹار بن چکی ہیں۔ وہ ایک سے ایک ہالی ووڈ کے پروجیکٹس میں کام کررہی ہیں۔ حالیہ دنوں ریلیز ہوئی ویب سیریز سیٹاڈیل میں پرینکا چوپڑا کی ایکٹنگ کی جم کر تعریف کی گئیَ اب پرینکا چوپڑا نے اپنی گزشتہ زندگی اور ریلیشن شپس کو لے کر انکشافات کیے ہیں۔

    ’میں نے اپنے ریلیشن شپس میں خود کو وقت نہیں دیا‘

    ’کال ہر ڈیڈی‘ پاڈکاسٹ شو کے نئے ایپی سوڈ میں پرینکا چوپڑا سے پوچھا گیا کہ رومانوی پارٹنر منتخب کرنے کے لیے ان کا کوئی پیٹرن تھا؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا، ’مین ایک کے بعد ایک ریلیشن شپ میں رہیں۔‘ میں نے سبھی تعلقات میں خود کو وقت نہیں دیا۔ میں نے ہمیشہ ان ایکٹرس کو ڈیٹ کیا، جن کے ساتھ میں نے کام کیا یا پھر جن سے میں سیٹ پر ملی۔ مجھے اس بات کا اندازہ تھا کہ رشتہ کیسا ہونا چاہیے۔ میں اس کی تلاش کرتی رہی اور ان لوگوں کو فٹ کرنے کی کوشش کرتی رہی، جو میری لائف میں آئے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    اداکارہ پلک تیواری نے نئی تصاویر میں دئے اتنے بولڈ پوز، دیکھ کر فینس کے اڑ گئے ہوش!

    میں ایک ڈور میٹ کی طرح بن جاتی

    پریانکا چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ 'میں لفظی طور پر ڈور میٹ کی طرح بن جاتی اور پھر سوچتی کہ یہ ٹھیک ہے کیونکہ، آپ جانتے ہیں، خواتین کو اتنے عرصے سے یہ بتایا جاتا رہا ہے کہ ہمارا کردار خاندان کو ایک ساتھ جوڑنا ہے، اور جب آپ کے شوہر گھر آئے، تو آپ کو اسے آرام دہ محسوس کراناہے۔'

    یہ بھی پڑھیں:

    اداکارہ کٹرینہ کیف نے شرٹ کے بٹن کھول کر کھینچوائی ایسی تصاویر، دیکھتے ہی رہ جائیں گے آپ!

    پرینکا نے 2018 میں کی نک جونس کے ساتھ شادی

    بتادیں کہ پرینکا چوپڑا نے سال 2018 میں امریکن سنگر اور ایکٹر نک جونس کے ساتھ شادی کی ہے۔ اس کے پہلے دونوں نے دو سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔ پرینکا اور نک جونس کی ایک بیٹی مالتی ہے، جن کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے سال 2022 میں ہوئی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: