وینس کے بلغاری ایونٹ میں پرینکا چوپڑا نے کی اینی ہیتھ وے اور زینڈایا سے ملاقات

وینس کے بلغاری ایونٹ میں پرینکا چوپڑا نے کی اینی ہیتھ وے اور زینڈایا سے ملاقات

وینس کے بلغاری ایونٹ میں پرینکا چوپڑا نے کی اینی ہیتھ وے اور زینڈایا سے ملاقات

پرینکا، فرحان اختر کی فلم جی لے ذرا میں کیٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ کے فینس کو اس آنے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    مشہور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا ہر دن لائم لائٹ میں بنی رہتی ہیں۔ اس درمیان پرینکا چوپڑا نے وینس کے بلغاری ایونٹ میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکاراوں اینی ہیتھ وے اور زینڈایا سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پرکی تصویریں خوب وائرل ہورہی ہیں۔

    Image

    ایسی رہی ملاقات

    ہالی ووڈ اسٹارس اینی ہیتھ وے اور زینڈایا سے ملاقات کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا کافی خوش نظرآئیں۔ اس ایونٹ میں اداکارہ نے فلور سویپنگ، فیگر ہگگنگ وائن کلر کے آوٹ فٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس ایونٹ میں پرینکا نے اینی ہیتھ وے اور زینڈایا کے ساتھ کئی شاندار فوٹوز بھی کلک کروائیں۔


    وائرل ہوا ویڈیو

    زینڈایا اور اینی کے ساتھ پرینکا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ کلپ میں تینوں اداکاراؤں کو اپنے اپنے انداز میں بات کرتے اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور تصویر میں پرینکا چوپڑا زینڈایا کے پاس بیٹھی نظر آ رہی ہیں اور دونوں باتیں کر رہی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    تین مشہور بالی ووڈ اداکارائیں، ایک دوسرے کی رہیں ہمشکل، تینوں کو نہیں مل پایا زندگی بھر پیار، جانئے کیوں

    یہ بھی پڑھیں:

    کرینہ کپور سے شادی سے پہلے سیف علی خان نے اٹھایا تھا بڑا قدم، امریتا سنگھ نے بھی دیا ساتھ

    پرینکا چوپڑا کا ورک فرنٹ

    پرینکا ابھی کچھ دن پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی اسپائی تھریلر سیریز ’سیٹاڈیل‘ میں اپنا جلوہ بکھیر چکی ہیں۔ اس ویب سیریز میں اداکارہ کے ساتھ رچرڈ میڈین بھی نظر آئے ہیں۔ اسی کے ساتھ سیم ہیوگن کے ہمراہ پرینکا چوپڑا کی ’لو اگین‘ بھی فلمی پردے پر ریلیز ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ پرینکا، فرحان اختر کی فلم جی لے ذرا میں کیٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ اداکارہ کے فینس کو اس آنے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: