உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرینکا چوپڑا-نک جوناس کے طلاق کی خبروں پر مدھو چوپڑا کا بڑا بیان، بتائی پورے معاملے کی حقیقت

    پرینکا چوپڑا-نک جوناس کے طلاق کی قیاس آرائیوں پر مدھو چوپڑا نے دیا ردعمل

    پرینکا چوپڑا-نک جوناس کے طلاق کی قیاس آرائیوں پر مدھو چوپڑا نے دیا ردعمل

    پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) کی ماں مدھو چوپڑا (Madhu Chopra) نے اداکارہ کے ان کے امریکی گلوکار شوہر نک جوناس سے طلاق کی سبھی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ مدھو چوپڑا نے سوشل میڈیا پر بیٹی پرینکا چوپڑا اور نک جوناس (Priyanka Nick Divorce Rumours) کی شادی میں چل رہی پریشانی کی افواہوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں نہ پھیلائیں‘۔

    • Share this:
      ممبئی: پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) کی ماں مدھو چوپڑا (Madhu Chopra) نے اداکارہ کے ان کے امریکی گلوکار شوہر نک جوناس سے طلاق کی سبھی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ مدھو چوپڑا نے سوشل میڈیا پر بیٹی پرینکا چوپڑا اور نک جوناس (Priyanka Nick Divorce Rumours) کی شادی میں چل رہی پریشانی کی افواہوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں نہ پھیلائیں‘۔ دراصل، پرینکا نے حال ہی میں اپنے انسٹا بایو میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس میں انہوں نے اپنے دونوں سرنیم ’چوپڑا اور جوناس‘ ہٹا دیا تھا، جس کے بعد اداکارہ کا یہ قدم نیٹجنس کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔

      سوشل میڈیا پر نک جوناس اور پرینکا چوپڑا کی شادی میں اختلاف کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔ ایسا اداکارہ کے اپنی انسٹا بایو سے اپنے نام کے آگے سے شوہر نک جوناس کا سرنیم ہٹانے کے بعد ہوا۔ پرینکا چوپڑا نے انسٹا گرام بایو میں اب پرینکا چوپڑا جوناس کی جگہ پر صرف ان کا پہلا نام ہی ہے۔

      پرینکا چوپڑا کی انسٹا بایو میں اس تبدیلی سے ان کے مداح حیران رہ گئے اور ان کے اور نک جوناس کے رشتے کو لے کر افسوس ظاہر کرنے لگے۔ کئی نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس سیلبرٹی جوڑے کے رشتے میں درار آگئی ہے اور دونوں جلدی ہی الگ ہونے والے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس طرح کے پیغامات کے سیلاب دیکھنے کے بعد پرینکا چوپڑا کی ماں مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی کے رشتے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      پرینکا چوپڑا اور نک جوناس نے 2018 میں راجستھان کے جودھپور میں شاہی شادی کی تھی۔ پہلے دونوں کی شادی ہندو اور پھر عیسائی رسم ورواج سے منعقد ہوئی۔ پرینکا چوپڑا، نک جوناس سے تب ملیں جب وہ ہالی ووڈ شو اور فلموں میں اداکاری کرنے کے لئے امریکہ گئی تھیں۔

       پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹا بایو میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: @priyankachopra)
      پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹا بایو میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ (تصویر کریڈٹ: @priyankachopra)


      کچھ دنوں پہلے، پرینکا چوپڑا نے کہا تھا کہ گفٹ کے طور پر انہیں جو سب سے خوبصورت جویلری ملی، وہ ان کی منگنی کی انگوٹھی تھی۔ فیشن اور لائف اسٹائل میزگین ووگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نک جوناس کے ذریعہ گفٹ کی گئی ان کی منگنی کی انگوٹھی انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس نے حال ہی میں اپنے نئے لاس اینجلس واقع گھر پر دیوالی بھی منائی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: