اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انکم ٹیکس ریڈ کے وقت پرینکا چوپڑا کے گھر پر موجود تھے شاہد کپور؟ سالوں بعد جانیے اس کا سچ

    انکم ٹیکس ریڈ کے وقت پرینکا چوپڑا کے گھر پر موجود تھے شاہد کپور؟ سالوں بعد جانیے اس کا سچ۔ (فائل فوٹو)

    انکم ٹیکس ریڈ کے وقت پرینکا چوپڑا کے گھر پر موجود تھے شاہد کپور؟ سالوں بعد جانیے اس کا سچ۔ (فائل فوٹو)

    سالوں پہلے جب پرینکا چوپڑا آپ کی عدالت شو میں پہنچی تھیں، تب انہوں نے اس بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تھا، مجھے یہ بات بتانے میں کوئی شرم نیہں ہے کہ ریڈ ہوئی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا آج ہالی ووڈ اسٹار بن گئی ہیں۔ آج بیرون ملک میں بھی لوگ پرینکا چوپڑا کو پہچانتے ہیں۔ پرینکا آج جس مقام پر ہیں، وہاں پہنچنے کے لیے انہوں نے سخت محنت کی ہے۔ پرینکا بھلے ہی آج گلوبل سلیبریٹی ہوں، لیکن ایک وقت میں اداکارہ کو بھی برے دور سے گزرنا پڑا تھا۔ پرینکا چوپڑا کے گھر انکم ٹیکس کی ریڈ بھی ہوئی تھی۔ اس دوران ان کے ساتھ شاہد کپور بھی نظر آئے تھے۔ بتادیں کہ فلم ’کمینے‘ میں پرینکا اور شاہد کو ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد دونوں کے افیئر کی خبریں اڑنے لگی تھیں۔

      انکم ٹیکس ریڈ پر کیا انکشاف
      سالوں پہلے جب پرینکا چوپڑا آپ کی عدالت شو میں پہنچی تھیں، تب انہوں نے اس بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تھا، مجھے یہ بات بتانے میں کوئی شرم نیہں ہے کہ ریڈ ہوئی تھی، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ بہت ذمہ دار محکمہ ہے۔ اگر یہ خبر آئی تھی تو ظاہر ہے سچ ہوگی۔ اس کے بعد رجت شرما پوچھتے ہیں کہ گھر کا دروازہ کس نے کھولا تھا۔ جس پر اداکارہ کہتی ہیں، عام طور پر ہمارے گھر میں جو ہماری مدد کرتا ہے وہی دروازہ کھولتا ہے۔ میری ملازمہ کا نام رنجیتا ہے، جس پر رجت کہتے ہیں، آپ کی ملازمہ کی شکل کیا شاہد کپور سے ملتی ہے۔‘ جس پر اداکارہ کہتی ہین، ’مجھے لگ رہا ہے، مجھے لگتا ہے، جس پر نیوز پیپر نے اس بارے میں لکھا تھا، وہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ میرے گھر پر آئے ہوں گے۔ انہوں نے دیکھا ہوگا کہ کس نے دروازہ کھولا ہے۔‘

      اس وجہ سے کیا تھا شاہد کو کال
      پرینکا آگے کہتی ہیں، ’ہم لوگ ہنس رہے ہیں مذاق کر رہے ہیں اس بارے میں، لیکن حقیقت میں یہ بہت گندی بات ہے۔ یہاں موجود لڑکیاں سمجھ رہی ہوں گی کہ میں کیسا محسوس کررہی ہوں۔ اور غلط ہے، آپ کے پاس نہ تو کوئی پروف ہے اور نہ تو کبھی ایسا ہوا ہے۔ آپ کسی بے بنیاد افواہ کے اوپر فرنٹ پیج نیوز اور ہیڈلائن ٹِکر بناتے ہیں اس بات کو پوری طرح بھول کر کہ آپ کسی لڑکی کے بارے میں بات کررہے ہیں، جو اپنے والدین کے ساتھ گھر پر رہتی ہیں۔ میں بھی کسی کی بیٹی، کسی کی بہن ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      اس دوران پرینکا نے بتایا کہ شاہد کپور ان کے پڑوسی تھے، جو ان کے گھر سے 3 منٹ کی دوری پر رہتے تھے۔ جب ریڈ پڑی تو ان کے والدین گھر پر نہیں تھے اور کسی کو بھی ان کے گھر آنے میں 20 سے 25 منٹ لگتے۔ ایسے میں انہوں نے شاہد کو کال کیا، جو ان کے سب سے نزدیک رہتے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: