ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا کا بڑا الزام، نیپوٹزم کی وجہ سے مجھے فلم سے باہرکردیا گیا

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کنبہ پروری (نیپوٹزم) کی وجہ سے ایک مرتبہ انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 01, 2020 01:32 PM IST
  • Share this:
پرینکا چوپڑا کا بڑا الزام، نیپوٹزم کی وجہ سے مجھے فلم سے باہرکردیا گیا
نیپوٹزم کی وجہ سے فلم سے باہرکردی گئی: پرینکا چوپڑا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کنبہ پروری (نیپوٹزم) کی وجہ سے ایک مرتبہ انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف معاملات پر بحث ہو رہی ہے۔ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت عام یوزرس نیپوٹزم، بیرونی ۔ اندرونی افراد کے بارے میں بحث کر رہے ہیں۔


اس دوران پرینکا نے بھی اس معاملے میں اپنی رائے دی ہے۔ پرینکا چوپڑا نے اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے وہ ایک فلم سے باہر کردی گئی تھیں جس کے لئے وہ بہت روئی تھیں۔


بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کنبہ پروری (نیپوٹزم) کی وجہ سے ایک مرتبہ انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کنبہ پروری (نیپوٹزم) کی وجہ سے ایک مرتبہ انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔


پرینکا چوپڑا نے کہا ’’یہاں ہر طرح کی چیزیں موجود ہیں۔ ایک ایسے کنبہ میں پیدا ہونا جس کی وراثت ہے، غلط نہیں ہے۔ اسٹار کڈس پر فیملی کے نام پر زندہ رہنے کا دباؤ ہوتا ہے۔ ہر فنکار کا اپنا ذاتی سفر ہوتا ہے۔ میرے وقت میں میں نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ مجھے ایک فلم سے باہر کردیا گیا تھا کیوں کہ پروڈیوسر نے میری جگہ کسی اور کی سفارش کی تھی۔ میں بہت روئی تھی اور آگے بڑھ گئی تھی۔ آخر کار جو لوگ کامیابی کی کہانیوں کے لئے ہیں وہ تمام تر مشکلات کے باوجود بھی بن جاتے ہیں‘‘َ َ۔
First published: Jul 01, 2020 01:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading