ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا کو اب نہیں رہی مشینوں کی ضرورت، ایسے کر رہی ہیں ایکسرسائز، دیکھیں ویڈیو

وائرل ویڈیو میں پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) ایکسرسائز کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، لیکن بالکل الگ انداز میں۔

  • Share this:
پرینکا چوپڑا کو اب نہیں رہی مشینوں کی ضرورت، ایسے کر رہی ہیں ایکسرسائز، دیکھیں ویڈیو
پرینکا چوپڑا کو اب نہیں رہی مشینوں کی ضرورت، ایکسر سائز ایسے کر رہی ہیں۔

ممبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون (Coronavirus Lockdown) کے درمیان پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) ان دنوں شوہر نک جوناس (Nick Jonas) کے ساتھ امریکہ میں ہیں، لیکن ان سب کے بعد بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی ہوئی ہیں اور مسلسل انہیں کورونا وائرس کو لےکر بیدار کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس درمیان پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) نے ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں پرینکا چوپڑا دلچسپ انداز میں ایکسرسائز کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، لیکن بالکل الگ انداز میں، جس کےسبب یہ ویڈیو اب سرخیوں میں چھا گیا ہے۔


پرینکا چوپڑا نے ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
پرینکا چوپڑا نے ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔


وائرل ویڈیو میں پرینکا چوپڑا ایک بچی کو پکڑے ہوئے نظر آرہی ہیں، جس کے ساتھ وہ ایکسرسائز کر رہی ہیں۔ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے، ’جم نہیں ہے، کوئی پریشانی نہیں’۔ پرینکا چوپڑا کے مداح کو ان کا ویڈیو کافی پسند آرہا ہے، جہاں کچھ لوگوں کو پرینکا چوپڑا کا یہ انداز دلچسپ لگ رہا ہے، تو وہیں کئی لوگوں کو معصوم۔ ایسے میں لوگ مداحوں کے ذریعہ پرینکا چوپڑا کے اس ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔


 



 




View this post on Instagram




 

No gym, no problem. @sky.krishna @divya_jyoti


A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on






 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں پرینکا چوپڑا مسلسل اقتصادی طور پر الگ الگ اداروں کی مدد کر رہی ہیں۔ پی ایم کیئرس فنڈ (PM Cares Fund) سمیت دیگر اداروں کی اقتصادی مدد کرنےکے بعد پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) نے پوری دنیا میں کمزور بچوں کو کورونا وائرس کے اثر سے بچانے کےلئے کام کرنے والے گریٹا تھنبرگ (Greta Thunberg) سے ہاتھ ملایا ہے۔ اداکارہ نے کمزور بچوں پر کورونا وائرس کے اثر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دیگر لوگوں سے بھی اس سمت میں مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

 



 




View this post on Instagram




 

No gym, no problem. @sky.krishna @divya_jyoti


A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on






 
Published by: Nisar Ahmad
First published: May 04, 2020 04:57 PM IST