اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کینیا کی حالت دیکھ کر جذباتی ہوئی پرینکا چوپڑا، ویڈیو دیکھ کر آپ کا بھی دہل جائے گا دل

    کینیا کی حالت دیکھ کر جذباتی ہوئی پرینکا چوپڑا، ویڈیو دیکھ کر آپ کا بھی دہل جائے گا دل

    کینیا کی حالت دیکھ کر جذباتی ہوئی پرینکا چوپڑا، ویڈیو دیکھ کر آپ کا بھی دہل جائے گا دل

    اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، بچے بھوکے مر رہے ہیں اور لاکھوں لوگ بھوکمری کی دہلیز پر ہیں۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کا بحران ہے اور یہ اس وقت کینیا میں ہورہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ سے اپنے کرئیر کی شروعات کرنے کے بعد ہالی ووڈ تک اپنا خوب جلوہ بکھیرا ہے۔ وہیں دنیا بھر میں انہوں نے اپنی خوب پہچان بنائی ہے۔ ایکٹنگ کے علاوہ اداکارہ یونیسیف کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں اور حال ہی میں ادارے کی ٹیم کے ساتھ پرینکا کینیا کے سوکھے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچی، جہاں سے انہوں نے ایک بے حد جذباتی کرنے والا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

      پرینکا چوپڑا نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے، اس میں وہ کافی جذباتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں، ’آج میں کافی بے چین ہوں۔ میرا دماغ ایک وقت پر لاکھوں جگہوں پر ہے، میں سچ میں کنارے پر محسوس کررہی ہوں۔ اور ایسا تب سے ہورہا ہے جب سے میں نے لاس اینجلس سے فلائٹ لی ہے۔ میں ایک تشویشناک بحران کا جائزہ لینے یونیسیف کے ساتھ کینیا میں ہوں۔ ایک نئی ماں ہونے کے ناطے میں یہ مجھے الگ طرح سے چوٹ پہنچاتا ہے۔ یہ کافی مشکل ہے، لیکن پھر بھی میں ااپ کو اس سفر پر لے جانا چاہتی ہوں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Priyanka (@priyankachopra)





      بچے بھوکے مر رہے ہیں
      اپنے اس ویڈیو میں پرینکا آگے دکھاتی ہیں کہ کیسے کینیا کو سوکھے کی وجہ سے بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بچے بھوکے مر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، بچے بھوکے مر رہے ہیں اور لاکھوں لوگ بھوکمری کی دہلیز پر ہیں۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کا بحران ہے اور یہ اس وقت کینیا میں ہورہا ہے۔ لیکن امید ہے اور حل بھی، میں اگلے کچھ دنوں تک یونیسیف کی جانب سے کی جارہی کوششیں کو دکھاوں گی۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      والدین چاہتے ہیں شادی کرکے گھر بسالیں تمنا بھاٹیا، اس بارے میں تمنا کا کیا ہے خیال؟

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹرینڈ میں یہ کلرس۔۔۔ایشوریہ سے اننیا تک دیوالی پر پہن چکی ہیں ایسے رنگ کے آوٹ فٹ

      پرینکا نے کی مدد کی اپیل
      اپنے اس پوسٹ کے ذریعے پرینکا چوپڑا نے لوگوں سے مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا، بحران کو دور کرنے اور اچھا کام جاری رکھنے کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ لوگ عطیہ کریں۔ میں نے عطیہ کردیا ہے اور امید ہے آپ لوگ بھی کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: