உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Priyanka Chopraآخر26تاریخ کو کس بات کا اعلان کرنے والی ہیں، فینس تجسس میں

    پرینکا چوپڑا 26 اگست کو کس بات کا کریں گی اعلان، فینس تجسس میں۔

    پرینکا چوپڑا 26 اگست کو کس بات کا کریں گی اعلان، فینس تجسس میں۔

    Priyanka Chopra Bathroom Video: پرینکا چوپڑا جلد ہی روسو برادرز کی پروڈکشن، سیٹاڈیل(Citadel) میں نظر آئیں گی۔ وہ ہالی وڈ کی فلموں 'اینڈنگ تھنگز' اور 'اٹز آل کمنگ بیک ٹو می' میں بھی نظر آئیں گی۔ انہوں نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ بالی ووڈ فلم جی لے زرا بھی سائن کی ہے۔

    • Share this:
      Priyanka Chopra Bathroom Video: بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا(Priyanka Chopra) ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ایک اچھی انسان بھی ہیں۔ پرینکا اپنی ذاتی زندگی میں بہت مزاحیہ اور خوش مزاج ہیں۔ وہ کچھ نہ کچھ ایسا کرتی رہتی ہے جو زندگی میں سنسنی کو برقرار رکھتی ہے۔ اس وقت پریانکا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ باتھ روم کے شیشے پر کچھ لکھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

      پرینکا چوپڑا کے ویڈیو سے فینس تجسس میں
      پریانکا چوپڑا اس ویڈیو میں مرر 26 اگست لکھتی نظر آرہی ہیں، جب کہ اس کے نیچے انہوں نے ایک اسمائلی ایموجی بھی بنایا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد شائقین طرح طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ اس دن پرینکا اپنی انگریزی ویب سیریز کا ٹیزر سامنے لائیں گی۔ تو کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پی سی اس دن اپنا ریسٹورنٹ کھولیں گی۔ اب پریانکا کے لیے یہ دن کیا خاص ہونے والا ہے، یہ تو معلوم ہی ہوگا لیکن اس ویڈیو کے بعد ان کے مداح کافی پرجوش ہیں۔

      باتھ روم سے شیئر کیا ویڈیو
      اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے کیپشن میں لکھا، 'مرر مرر آن دا وال... میں اس چیز کو ظاہر کرنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی... تو ہمارے بنے ساتھ رہیں۔' آپ کو بتادیں کہ ویڈیو میں پرینکا کھلے بالوں کے ساتھ باتھ گاؤن میں نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی پریانکا چوپڑا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویری ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتی رہتی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Priyanka (@priyankachopra)





      یہ بھی پڑھیں:

      Kashmera Shahنے بتائی نشا راول-کرن مہرا کی سچائی، کہا-مجھے پتہ تھا کچھ گڑبڑ ہے۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Karan Johar On Criticism:عالیہ کے ساتھ رشتے کی وجہ سے ٹرول ہوئے کرن جوہر نے توڑی خاموشی

      بتادیں کہ پرینکا چوپڑا جلد ہی روسو برادرز کی پروڈکشن، سیٹاڈیل(Citadel)  میں نظر آئیں گی۔ وہ ہالی وڈ کی فلموں 'اینڈنگ تھنگز' اور 'اٹز آل کمنگ بیک ٹو می' میں بھی نظر آئیں گی۔ انہوں نے عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ بالی ووڈ فلم جی لے زرا بھی سائن کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: