உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Priyanka Chopra Movies:جب ایک سال میں پرینکا نے نبھائے تھے 25کردار، یوں ہی نہیں ہالی ووڈ میں بھی چھاگئی ہیں’دیسی گرل‘

    پرینکا چوپڑا کا بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا ایسا رہا سفر۔

    پرینکا چوپڑا کا بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا ایسا رہا سفر۔

    Priyanka Chopra Movies:2002 میں پرینکا نے ڈائریکٹر عباس مستان کی فلم ہمراز سے بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلا قدم رکھا۔ اس کے بعد پرینکا نے کئی بالی ووڈ فلمیں کیں، جن میں وقت، انداز، مجھ سے شادی کروگی، اعتراض، ڈان، فیشن، دوستانہ، سات خون معاف، باجی راو مستانی، اگنی پتھ، برفی شامل ہے۔

    • Share this:
      Priyanka Chopra Movies:ایک کامیاب اداکارہ، مشہور سنگر اور ایک بہترین پروڈیوسر، یہ تمام خوبیاں اگر کسی میں موجود ہیں تو وہ ہیں سب کے دلوں کی دھڑکوں کو پل بھر میں بڑھادینے والی اداکارہ پرینکا چوپڑا۔ پرینکا ایک ایسی عمدہ فنکارہ ہیں، جنہوں نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی شہرت حاصل کی۔ پرینکا کو کسی کمپنی کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، کیونکہ وہ اپنے آپ میں ایک فل پروف پیکج ہیں۔ 2016 میں اسٹارڈسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پریانکا نے ان سے جڑی خاص باتیں بتائیں۔

      خاص بات چیت
      پرینکا نے بتایا کہ ان کی زندگی میں ایک سال ایسا بھی آیاتھا جب انہوں نے ایک سال کے اندر تقریباً 25 مختلف کردار ادا کئے۔ ویسے بھی وہ کہتی ہیں کہ وہ ہمیشہ مختلف قسم کے کردار کرتی رہی ہیں۔ انہیں اسٹیریوٹائپ کردار ادا کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ فلمیں ایک سال میں کر تی آئی ہیں۔ پرینکا نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک ایسا 'طریقہ' اپنایا ہے، جس کی مدد سے وہ سب کچھ بہتر طریقے سے کرنے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن ان کا یہ 'طریقہ' ان کا اپنا راز ہے۔



      اس میں کوئی شک نہیں کہ پریانکا چوپڑا ہر طرح کے کردار نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ ایسا کرتی بھی رہی ہیں۔ پریانکا کا کہنا ہے کہ ان کے کردار ان کے دوستوں کی طرح ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ انہیں کون سا کردار ادا کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جو بھی کرتی ہیں، پورے دل سے کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں بہت کچھ کرنے کی چاہت رکھتی ہیں۔



      بالی ووڈ ٹو ہالی ووڈ
      پرینکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ انڈسٹری میں بھی اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ ان کی کئی بالی ووڈ فلمیں سوپر ہٹ رہی ہیں، تو وہیں ہالی ووڈ فلموں کو دیکھ کر بھی لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔ فلم ’بے واچ‘ پرینکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم تھی، جو کہ سوپر ہٹ رہی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Kangana Ranaut:دھاکڑمیں کنگنارناوت کے ایکشن کے مریدہوئے ودیوت جموال،اداکارہ نے دیایہ ردعمل

      یہ بھی پڑھیں:
      Madhubala Bollywood Journey :دیویکا رانی کی اس صلاح نے ممتاز کو بنادیا’مدھوبالا‘

      بالی ووڈ کا فلمی سفر
      2002 میں پرینکا نے ڈائریکٹر عباس مستان کی فلم ہمراز سے بالی ووڈ انڈسٹری میں پہلا قدم رکھا۔ اس کے بعد پرینکا نے کئی بالی ووڈ فلمیں کیں، جن میں وقت، انداز، مجھ سے شادی کروگی، اعتراض، ڈان، فیشن، دوستانہ، سات خون معاف، باجی راو مستانی، اگنی پتھ، برفی شامل ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: