پرینکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کے لیے فین نے دیا یہ خاص تحفہ، خوش ہوگئیں اداکارہ، دیکھیے ویڈیو
پرینکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کے لیے فین نے دیا یہ خاص تحفہ، خوش ہوگئیں اداکارہ، دیکھیے ویڈیو
پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے گزشتہ سال سروگیسی کے ذریعے بیٹی کا اس دنیا میں ویلکم کیا تھا۔ پرینکا چوپڑا نے ابھی تک فینس کو اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔
بالی ووڈ انڈسٹری گرل یعنی پرینکا چوپڑا انٹرنیشنل اسٹار بن چکی ہیں۔ وہ جہاں پر بھی جاتی ہیں فینس ایک جھلک پانے کے لیے انہیں گھیر لیتے ہیں۔ ان دنوں پرینکا لندن میں ہیں اور وہاں سے ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے فینس بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کو لے کر پرینکا سے بات کررہے ہیں۔ اس درمیان ایک فین نے پرینکا کو بیٹی مالتی کے لیے ایک تحفہ بھی دیا۔
فین نے بیٹی کے لیے پرینکا کو دیا خاص تحفہ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرینکا چوپڑا اپنے فینس سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔ ایک فین نے بیٹی مالتی کے لیے پرینکا چوپڑا کو بھگوان کرشن کا ایک سافٹ ٹوائے دیا، جسے انہوں نے خوشی خوشی قبول کیا۔ وہ گفٹ لیتے ہوئے فین کوشکریہ کہتی ہیں۔
پرینکا نے بتایا کیسی ہیں ان کی بیٹی مالتی؟ فینس کے ساتھ بات چیت کے دوران پرینکا چوپڑا سے ایک فوٹو گرافر نے بیٹی مالتی کو لے کر سوال پوچھا، جس کے جواب میں پرینکا کہتی ہیں کہ وہ ٹھیک ہے اور اچھی ہیں۔ اس دوران پرینکا چوپڑا بلیک آوٹ فٹ میں نظر آئیں۔ انہوں نے بلیک کلر کا اوور کوٹ پہن رکھا تھا۔ کھلے بال اور ایرینگس میں پرینکا بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
گزشتہ سال ہوا بیٹی مالتی کا جنم بتادیں کہ پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے گزشتہ سال سروگیسی کے ذریعے بیٹی کا اس دنیا میں ویلکم کیا تھا۔ پرینکا چوپڑا نے ابھی تک فینس کو اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ حالانکہ، وہ بیٹی کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔