ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنائیں گی پرینکا چوپڑا

اداکارہ پریانکا چوپڑا،مشہوراداکارہ مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنانے جارہی ہیں۔ پرینکا اور مادھوری کا نام آخر کار ایک ساتھ جڑ ہی گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 30, 2017 04:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنائیں گی پرینکا چوپڑا
اداکارہ پریانکا چوپڑا،مشہوراداکارہ مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنانے جارہی ہیں۔ پرینکا اور مادھوری کا نام آخر کار ایک ساتھ جڑ ہی گیا۔

ممبئی: اداکارہ پریانکا چوپڑا،مشہوراداکارہ مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنانے جارہی ہیں۔ پرینکا اور مادھوری کا نام آخر کار ایک ساتھ جڑ ہی گیا۔ یہ دونوں اداکارائیں ایک مزاحیہ سیریل بنائیں گی۔ سیریل مادھوری کی زندگی پر مبنی ہوگا۔ یہ سیریل اے بی سی نیٹ ورک پر دکھایا جائے گا۔ اسی چینل پر نشرسیریل ’كوانٹكو‘ سے مغربی ممالک میں پرینکا کی اداکاری کی شروعات ہوئی تھی۔

سیریل میں ایک بالی ووڈ فنکار کی کہانی دکھائی جائے گی، جو دوہری ثقافت والے اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں بستی ہے اور اپنی طرز زندگی میں رنگ بھرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سیریل مادھوری کی حقیقی زندگی پر مبنی بالی ووڈکے اسکرپٹ رائٹراور ’جنرل ہاسپٹل: نائٹ شفٹ‘ جیسے پروگراموں کی اسکرپٹ لکھنے والے مسٹر راؤ اس سیریل کی اسکرپٹ لکھیں گے اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ہوں گے۔

First published: Jul 30, 2017 04:33 PM IST