ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سکم سے متعلق یہ بیان دے کر ٹرول ہوگئیں اداکارہ پرینکا چوپرا ، یوزرس نے دیا معلومات میں اضافہ کا مشورہ

بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑا سکم پر دئے گئے اپنے بیان کو لے کر تنازع میں گھر گئی ہیں۔ شمال مشرقی کے پرامن ریاستوں میں شامل سکم کو پرینکا چوپڑا نے بغاوت سے متاثر ریاست بتایا۔

  • Share this:
سکم سے متعلق یہ بیان دے کر ٹرول ہوگئیں اداکارہ پرینکا چوپرا ، یوزرس نے دیا معلومات میں اضافہ کا مشورہ
کانوں میں پرینکا نے کرسٹل کے ڈینگلرس پہنے تھے۔ ساتھ ہی دونوں ہاتھوں میں انہوں نے برسلیٹ کیری کئے تھے۔

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑا سکم پر دئے گئے اپنے بیان کو لے کر تنازع میں گھر گئی ہیں۔ شمال مشرقی کے پرامن ریاستوں میں شامل سکم کو پرینکا چوپڑا نے بغاوت سے متاثر ریاست بتایا۔ سابق مس ورلڈ کے اس بیان کے بعد یوزرس نے انہیں اپنی سمجھ اور معلومات میں اضافہ کا مشورہ دے ڈالا۔

پرینکا کی آنے ولی فلم پہنا سکم پر مبنی ہے ۔ ٹورینٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایک انٹریو کے دوران بالی ووڈ کی دیسی گرل نے سکم کو لے کر یہ بیان دیا۔ پرینکا نے کہا کہ سکم بغاوت سے متاثر اور تشدد زادہ علاقہ ہے ۔ باوجود اس کے ان کی کمپنی اس پر مبنی فلم لے کر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکم میں اب تک کوئی فلم انڈسٹری ڈیولپ نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس علاقہ سے کسی نے فلم بنائی ہے۔ پہنا اب تک کی پہلی فلم ہے جو اس علاقہ سے آرہی ہے ۔ سکم بغاوت سے متاثر ہے اور یہاں کے حالات بھی کافی مختلف ہیں۔

سکم سے متعلق پرینکا کے اس بیان کے بعد یوزرس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ حساس معاملات پر ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے پرینکا کو پوری معلومات حاصل کرلینی چاہئے ، کیونکہ سکم ہندوستان کی سب سے پرامن ریاستوں میں سے ایک ہے۔

یہی نہیں سوشل میڈیا پر یوزرس سے پرینکا کو کچھ ایسی فلموں کے نام بھی بتائے ، جنہیں سکم سے وابستہ افراد نے بنائی ہے۔ یہ فلمیں کافی بزنس بھی کرچکی ہیں۔ حال ہی میں پرشانت رسیلی نام کے ایک فلمکار نے کتھا اور آچاریہ نام کی ایک فلم بنائی ، جس کی کافی سراہنا کی گئی ۔ سال رواں ہی ایک لیچپا فلم دھوکبو کا بھی پریمیئر کیا گیا ، جسے بھی لوگوں نے کافی پسند کیا۔

First published: Sep 14, 2017 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading