ہندوستان لوٹنے کے بعد اب اپنے پرانے اڈے پر پہنچی پرینکا چوپڑا، کہا-’میں بہت یاد کیا‘
ہندوستان لوٹنے کے بعد اب اپنے پرانے اڈے پر پہنچی پرینکا چوپڑا، کہا-’میں بہت یاد کیا‘
پرینکا چوپڑا کی اس ویڈیو کو دیکھ کر صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اس جگہ سے انہیں بے حد ہی لگاو ہے اور تین سالوں بعد ایک بار پھر سے اس کی سیر کر کے وہ کافی خوش ہیں۔
یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ اپنے گھر لوٹنے کی جو خوشی ہوتی ہے، وہ ہر خوشی سے بڑھ کر ہوتی ہے اور ان دنوں اداکارہ پرینکا چوپڑا اس خوشی کا بھرپور لطف اٹھارہی ہیں۔ شادی کے بعد پرینکا امریکہ میں ہی رہتی ہیں، وہیں اب وہ تین سالوں بعد اپنے ملک ہندوستان واپس لوٹی ہیں۔
پرینکا چوپڑا یکم نومبر کو ممبئی واپس آئی ہیں، جس کے بعد ان کی تصویریں اور ویڈیوز نے سرخیاں بٹورنا شروع کردیا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک ان کی فوٹوز اورویڈیوز آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان اب پرینکا ممبئی میں اپنے پرانے اڈے یا پھر یوں کہے اپنی پسندیدہ جگہ پہنچی ہیں۔ پرینکا نے شیئر کیا ویڈیو
پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ ممبئی کے سب سے مشہور اسپاٹ میں سے ایک ’مرین ڈرائیو‘ پر مستی بھر پل گزارتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’اپنے پرانے اڈے پر، چاہیں پھر صرف ایک ہی منٹ کے لیے کیوں نہ ہو۔ ممبئی میں نے تمہیں بہت مِس کیا۔‘
پرینکا چوپڑا کی اس ویڈیو کو دیکھ کر صاف ظاہر ہورہا ہے کہ اس جگہ سے انہیں بے حد ہی لگاو ہے اور تین سالوں بعد ایک بار پھر سے اس کی سیر کر کے وہ کافی خوش ہیں۔
ملی پانی پوری کھانے کی صلاح پرینکا چوپڑا کا یہ انداز اور ان کی یہ ویدیو ان کے چاہنے والوں کو کافی پسند آرہی ہے۔ وہیں کمنٹ سیکشن میں لوگ اپنا اپنا ری ایکشن دے رہے ہیں۔ ایک یوزر نے انہیں صلاح دیتے ہوئے لکھا، وہیں پر پانی پوری کھاو اور ساتھ میں وڑا پاو بھی ٹرائے کرنا، تم دیسی گرل ہو نہ۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔