ہندوستان چھوڑنے کے بعد تنازعات کی زد میں آئیں پرینکا چوپڑا اب اپنی اگلی فلم کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ "دی اسکائی از پنک" کی اس فلم کی شوٹنگ بھی آج شروع ہوچکی ہے۔ اس سے متعلق کچھ تصویریں بھی پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پرشیئرکی ہیں۔
ان تصویروں میں پرینکا چوپڑا فلم کی ڈائریکٹرشونالی بوس اورساتھی اداکار فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر رونی اسکرو والا اور سدھارتھ رائے کپور بھی ان تصویروں میں نظرآرہے ہیں۔
ان تصویروں کے ساتھ کیپشن ہے۔ میں آج بہت خوش اور پرجوش ہوں۔ کچھ کہا نیاں ضرور کہی جانی چاہئے۔ آج دی اسکائی از پنک کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے۔

دی اسکائی از پنک کی کہانی ایشا چودھری کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے۔ ایشا 13 سال کی عمر میں پلموناری فائبروسس سے متاثر ہونے کے بعد موٹیویشنل اسپیکر بن جاتی ہے۔

فلم میں زائرہ وسیم ایشا کے رول میں ہیں۔ پرینکا چوپڑا اور فرحان اختر اس فلم میں زائرہ کے ممی - پاپا (والدین) کے کردار میں ہیں۔

اس فلم کو مارگیرٹا ود اے اسٹرا سے سرخیوں میں آئی شونالی بوس نے لکھا ہے۔ فلم کے ڈائیلاگ جوہی چترویدی نے لکھے ہیں۔ خبروں کے مطابق تو فلم اگلے سال یعنی 2019 میں 28 جون کو ریلیز ہوسکتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔