کامیابی حاصل کرنے کے لیے شیطان کی پوجا کرتی ہیں پرینکا چوپڑا؟ اداکارہ نے اٹھایا سچ سے پردہ، جانیے کیا کہا
کامیابی حاصل کرنے کے لیے شیطان کی پوجا کرتی ہیں پرینکا چوپڑا؟ اداکارہ نے اٹھایا سچ سے پردہ، جانیے کیا کہا
ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا کے پاس اس وقت کئی ہالی ووڈ پروجیکٹس ہے۔ جس میں ’لو اگین، اور ایک سیریز سیٹاڈیل شامل ہے۔ بتادیں کہ اداکارہ کی یہ سیریز پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی ہے۔
بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک کا سفر طے کرنے والی اداکارہ پریکا چوپڑا ان دنوں ایک عجیب و غریب خبر کی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے، دراصل کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ آج پرینکا جس مقام پر ہے اس کے پیچھے کسی شیطانی طاقت کا ہاتھ ہے اور اداکارہ خود بھی شیطان کی پوجا کرتی ہیں۔ اس خبر کو سن کر ہر کسی کو حیرانی ہورہی ہے۔ وہیں، اب اداکارہ نے ایک پاڈکاسٹ انٹرویو میں اس بات کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔
شیوجی مجھ سے ناراض ہوجائیں گے-پرینکا دراصل، یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے حالیہ انٹرویو میں پرینکا چوپڑا سے پوچھا کہ، کیا وہ شیطان کی پوجا کرتی ہیں؟ تو اس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ بہت ڈراونا ہے۔ شیو جی مجھ سے ناراض ہوجائیں گے۔ اس کے بعد انٹرویو میں پرینکا نے اپنی کامیابی کو لے کر کھل کر بات کی اور کہا کہ مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔ جس کے بعد میں نے ہیرو فلم سے ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد آج میں جہاں ہوں اپنی سخت محنت سے ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر شیئر کی بیٹی کی تصویر بتادیں کہ پرینکا چوپڑا نے سال 2018 میں نک جونس کے ساتھ شادی کی تھی۔ اسی سال وہ سروگیسی کے ذریعے ایک بیٹی کی ماں بنی ہیں۔ جس کا نام انہوں نے مالتی میری جونس رکھا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے مالتی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
ان فلموں میں نظر آئیں گی پرینکا ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا کے پاس اس وقت کئی ہالی ووڈ پروجیکٹس ہے۔ جس میں ’لو اگین، اور ایک سیریز سیٹاڈیل شامل ہے۔ بتادیں کہ اداکارہ کی یہ سیریز پرائم ویڈیو پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کا ڈائریکشن پیٹرک مارگن کررہے ہیں اور اس میں پرینکا کے ساتھ رچرڈ میڈین بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس کیٹرینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ جی لے ذرا موودی بھی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔