ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی شو ‘ كوانٹكو’ کے سیٹ پر زخمی ہوئیں پرینکا چوپڑا

نیو یارک۔ ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا کو ان کے ٹی وی شو 'كوانٹكو' کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران معمولی چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گيا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹی وی شو ‘ كوانٹكو’ کے سیٹ پر زخمی ہوئیں پرینکا چوپڑا
نیو یارک۔ ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا کو ان کے ٹی وی شو 'كوانٹكو' کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران معمولی چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گيا ہے۔

نیو یارک۔ ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا کو ان  کے ٹی وی شو 'كوانٹكو' کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران معمولی چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گيا ہے۔ اے بی سی کی ٹیم نے 'انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ' کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 34 سالہ اداکارہ کو اب ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے اور وہ گھر پر آرام کر رہی ہیں۔


ٹی ایم زیڈ کے مطابق پرینکا جمعرات کو ایک اسٹنٹ سین فلماتے وقت اپنے سر کے بل گر گئی تھیں۔ اس سے ان کے سر میں چوٹ آئی۔ پرینکا کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ 'بےواچ' کی اداکارہ کو اسپتال سے چھٹی دینے سے پہلے کچھ گھنٹے تک علاج کے لئے ایمرجنسی روم میں رکھا گیا تھا۔ اب وہ اپنے گھر میں آرام کر رہی ہیں۔


اداکارہ کے نمائندے نے کہا کہ جمعہ کی رات 'كوانٹكو' کے سیٹ پر معمولی واقعہ پیش آیا تھا۔ پرینکا کو فورا ہی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر کی طرف سے ان کا علاج کرنے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ وہ ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق اپنے گھر پر آرام کر رہی ہیں اور ہفتے کے آخر میں پھر کام پر لوٹ آئیں گی۔

First published: Jan 14, 2017 04:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading