உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پلوامہ حملہ: سدھو کے بیان کے بعد زبردست ہنگامہ، ’کپل شرما شو‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے لوگ

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    سابق کرکٹر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے اس دہشت گردانہ حملہ کو لے کر دئے بیان سے متنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

    • Share this:
      جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ ملک کا ہر شہری اس دل دہلانے والے حادثہ کی وجہ سے غصے میں ہے۔ بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری سے منسلک لوگ بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں وہیں دہشت گردوں کے لئے شدید غصے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

      اسی بیچ سابق کرکٹر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے اس دہشت گردانہ حملہ کو لے کر دئے بیان سے متنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ لوگ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کی وجہ سے غصے میں ہیں اور انہیں’دا کپل شرما شو‘ سے باہر کئے جانے کی اپیل کر رہے ہیں اور ایسا نہیں کئے جانے پر شو کو بائیکاٹ  کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

      دراصل، سدھو نے دہشت گردانہ حملے پر بات کرتےہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ، ’’ آپ کسی حملہ کا الزام پورے ملک پر نہیں لگا ستکے۔ پورے ملک یا کسی ایک کو اس کا الزام دینا ٹھیک نہیں ہے‘‘۔
      انہوں نے آگے کہا کہ ’یہ حقیقت ہے کہ یہ حملہ بزدلانہ ہے اور دہشت گرد، تشدد کہیں سے بھی صحیح نہیں ہے اور جس نے یہ سب کیا ہے، اسے سزا ملنی ہی چاہئے۔ لیکن سدھو کی کہی یہ باتیں سوشل میڈیا کے لوگوں کو ناراض کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کپل کو کہہ رہے ہیں کہ وہ شو سے سدھو کو باہر کریں یا پھر ان کے شو کو بائیکاٹ  کر دینا چاہئے‘‘۔

      یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملہ: شوہر کا فون اٹھا نہیں پائی بیوی، پھر آئی شہادت کی خبر
      First published: