ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عمران خان کی وزیر اعظم حلف تقریب میں شامل ہوں گے نوجوت سنگھ سدھو ، قبول کی دعوت

سدھو نے چنڈ ی گڑھ میں پریس کانفرنس کر کے کہا کہ ہندستان حکومت کی پاکستان کے لئے جو پالیسی ہے میں اس کے خلاف نہیں جاؤں گا۔

  • Share this:
عمران خان کی  وزیر اعظم حلف تقریب میں شامل ہوں گے نوجوت سنگھ سدھو ، قبول کی دعوت
سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو: فائل فوٹو۔

سابق کرکٹر اور پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان میں ویزر اعظم عہدے کی حلف تقریب میں پی ٹی آئی سربراہ عمران کان کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔ سدھو نے کہا کہ میں پنجاب کیلئے وہاں جانا چاہتا ہوں۔ سدھو نے کہا میرے والد (فریڈم فائٹر) آزادی کیلئے لڑنے والے تھےاور ہمارے ملک کے لئے جذبات پر شک نہیں ہو سکتا۔


سدھو نے چنڈ ی گڑھ میں پریس کانفرنس کر کے کہا کہ ہندستان حکومت کی پاکستان کے لئے جو پالیسی ہے میں اس کے خلاف نہیں جاؤں گا۔ میرا نظری سوچ نجی ہے۔ کہ کھلاڑی بیرئر توڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بلیٹ سے نہیں بیلیٹ سے چلتی ہے۔ پنجاب سے جڑے مسائل کو میں ضرور اٹھاؤں گا۔


عمران خا کی جانب سے ملے دعوت نامہ پر سدھو نے کہا کہ سرحد ]ار سے جو دعوت آئی ہےبہت اچھا موقع اور قدم ہے۔ عمران خان بڑے لیڈر ہیں اور انہوں نے پاکستانی لوگوں میں یقین پیدا کیا ہے۔ سدھو نے کہا کہ میرے عمران خان کے درمیان اچھے تعلق ہیں۔ اس تعلقات کیلئے میں پاکستان جاؤں گا۔ وہیں عامر خان کے ٹویٹ ہر سدھو نے کہا کہ یہ ان کی نجی رائے ہے، اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

First published: Aug 03, 2018 08:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading