உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pushpa Box office Collection: اللو ارجن کی ’پوشپا‘ کی دھماکہ دار شروعات، دو دن میں کمائے 100 کروڑ

    اللو ارجن کی 'پوشپا' نے دھوم مچادی، دو دن میں کمائی 100 کروڑ۔

    اللو ارجن کی 'پوشپا' نے دھوم مچادی، دو دن میں کمائی 100 کروڑ۔

    اسے ریلیز کیے ہوئے ابھی محض دو ہی دن ہوئے ہیں اور اتنے کم وقت یعنی کہ شروعاتی دنوں میں ہی فلم نے 100 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ یہ کمائی ورلڈ وائیڈ ہے۔ اسے سوکومار کی جانب سے ڈائریکٹ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      ساوتھ سینما (South Cinema) کے اسٹار اللو ارجن(Allu Arjun) اور رشمیکا مندانا (Rashmika Mandanna) کی دیرینہ فلم پوشپا: دی رائز (Pushpa the Rise) کو 17 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔ اسے ریلیز کیے ہوئے ابھی محض دو ہی دن ہوئے ہیں اور اتنے کم وقت یعنی کہ شروعاتی دنوں میں ہی فلم نے 100 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔ یہ کمائی ورلڈ وائیڈ ہے۔ اسے سوکومار کی جانب سے ڈائریکٹ کیا گیا ہے۔ کرسمس (Christmas 2021) تک اس کے تھیٹر میں قائم رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


      پوشپا نے دو دن میں کمائے 100 کروڑ
      فلم پوشپا: دی رائز (Pushpa the Rise)کو پین انڈیا کے بڑے پروجیکٹس میں سے ایک بتایا جاتا ہے۔ اسے 17 دسمبر کو پانچ زبانوں میں ریلیز کیا گیا۔ اس کا پروڈکشن دو حصوں میں کیا گیا ہے۔ یہ آندھراپردیش کے سیشاچلم علاقے کے لال چندن اسمگلروں کی زندگی پر مبنی ہے۔


      ریلیز کے دوسرے دن ہی پوشپا نے 100 کروڑ کا نمبر پار کرلیا ہے۔ فلم کا یہ کلیکشن ورلڈ وائیڈ ہے۔ ٹریڈ اینالسٹ رمیش بالا تھیٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں، ’’پوشپا نے 100 کروڑ کا نمبر پار کرلیا ہے۔ ورلڈ وائیڈ باکس آفس کلیکشن ڈے-2۔ رمیش نے پوشپا کو لےکر کہا ہے کہ یو ایس میں بھی شاندار مظاہرہ رہا۔ اُن کے ٹوئیٹ کی مانیں تو ملک بھر میں اب تک فلم نے 9 کروڑ (1.30 ملین USD) کا کلیکشن کرلیا ہے۔


      فلم اور بھی شاندار کلیکشن کرسکتی ہے، اگر اسے بیرون ملکوں میں دیگر جگہوں پر ریلیز کیا جائے گا۔ ٹریڈ اینالسٹ منوبالا وجئے بالن نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ملیشیا، سنگاپور، انڈونیشیا، ساوتھ افریقہ اور دیگر کچھ ملکوں میں نہیں ریلیز کیا جائے گا۔ مووی میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فدا فاصل نے لیڈ رول پلے کیا ہے۔ اسے لوگوں سے ملا جلا ری ایکشن مل رہا ہے۔ وہیں، اس کا دوسرا حصہ اگلے سال سینما گھروں میں دستک دے گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: