ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Qubool Hai 2.0 Teaser Out: دل چھو لے گی زویا اور اسد کی رومانٹک لو اسٹوری

سپر ہٹ شو ’قبول ہے (Qubool Hai)’ کی رومانٹک جوڑی اسد اور زویا (Asad and Joya) نے لوگوں کا خوب دل جیتا تھا۔ یہ جوڑی ایک بار پھر پردے پر واپسی کر رہی ہے۔ جی ہاں، ’قبول ہے 2.0 (Qubool Hai 2.0)’ اب او ٹی ٹی پر لانچ ہو رہا ہے اور اس کا ٹیزر (Qubool Hai 2.0 Teaser) کچھ دیر پہلے ہی سامنے آیا ہے۔

  • Share this:
Qubool Hai 2.0 Teaser Out: دل چھو لے گی زویا اور اسد کی رومانٹک لو اسٹوری
دل چھو لے گی زویا اور اسد کی رومانٹک لو اسٹوری

سپر ہٹ شو ’قبول ہے (Qubool Hai)’ کی رومانٹک جوڑی اسد اور زویا (Asad and Joya) نے لوگوں کا خوب دل جیتا تھا۔ یہ جوڑی ایک بار پھر پردے پر واپسی کر رہی ہے۔ جی ہاں، ’قبول ہے 2.0 (Qubool Hai 2.0)’ اب او ٹی ٹی پر لانچ ہو رہا ہے اور اس کا ٹیزر (Qubool Hai 2.0 Teaser) کچھ دیر پہلے ہی سامنے آیا ہے۔ ٹیزر کے سامنے آتے ہی شو کی لیڈ جوڑی کرن سنگھ گروور (Karan Singh Grover) اور سربھی جیوتی (Surbhi Jyoti) کو لوگوں کا زبردست پیار مل رہا ہے۔ کرن سنگھ گرورو ٹوئٹر پر نمبر-1 ٹرینڈ بن گئے ہیں۔


جی ٹی وی کا یہ سپرہٹ شو اب او ٹی ٹی پلیٹ فارم یعنی جی -5 پر پریمیئر ہوگا۔ ’قبول ہے 2.0’ کے تازہ ٹیزر میں دلہن بنی زویا اور اپنے اسٹائلش انداز میں کرن سنگھ گروور نظر آرہے ہیں۔ یہ شو 12 مارچ کو پریمیئر ہوگا۔




اس شو کا یہ نیا سیزن 10 ایپیسوڈ کی سیریز ہوگی۔ شو کے اس نئے ٹیزر کو دیکھ کر مداح کافی ایکسائیٹیڈ ہوگئے ہیں اور شو کا کریز سوشل میڈیا پر صاف نظر آرہا ہے۔



اس سیریز میں عارف ذکریا اور مندرا بیدی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 10, 2021 05:19 PM IST