ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

وائرل ہوا ’راونن‘ اور ’راون‘ کا ویڈیو، ایشوریہ رائے نے پرتھوی راج اور وکرم کے ساتھ کیا رومانس

سال 2010 میں ریلیز ہوئی ’منی رتن‘ نے بالکل ہی الگ کام کیا تھا، انہوں نے تمل میں ’راورن‘ اور ہندی میں ’راون‘ کو ریلیزکیا، جو 2 الگ فلمیں تھیں۔

  • Share this:
وائرل ہوا ’راونن‘ اور ’راون‘ کا ویڈیو، ایشوریہ رائے نے پرتھوی راج اور وکرم کے ساتھ کیا رومانس
وائرل ہوا ’راورن‘ اور ’راون‘ کا ویڈیو، ایشوریہ رائے نے پرتھوی راج اور وکرم کے ساتھ کیا رومانس

گزشتہ کئی سال سے ساوتھ (جنوب) کی فلموں کو کئی الگ زبانوں میں ڈب کرکے پھر ریلیز کیا جاتا رہا ہے، لیکن سال 2010 میں ریلیز ہوئی منی رتنم نے بالکل ہی الگ کام کیا تھا، انہوں نے تمل میں ’راونن‘ اور ہندی میں ’راون‘ کو ریلیزکیا، جو 2 الگ فلمیں تھیں۔ منی رتن چاہتے تو اس فلم کو ہندی یا کسی بھی زبان کے سب ٹائٹل یا اسے ڈب کراکر ریلیز کروا سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایک تجربہ کے تحت اس فلم کو 2 الگ ہیرو کے ساتھ شوٹ کیا۔ جہاں اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن نے ان دونوں ہی فلموں میں اہم کردار نبھایا تھا، جہاں اداکارہ نے تمل ورزن میں پرتھوی راج کے ساتھ رومانس کیا تھا اور ہندی ورزن میں وہ وکرم کے ساتھ نظر آئی تھیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Goosebumps Films (@goosebumpsfilms)






جہاں حال ہی میں ایک انسٹا گرام صارف نے دونوں فلموں کے سین کو ایڈٹ کرکے ایک ساتھ لگا دیا ہے، جو دیکھنے میں بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ دونوں ہی سین میں دو الگ ہیرو نظر آرہے ہیں، لیکن ایشوریہ رائے کا انداز بے حد خوبصورت لگ رہا ہے، جہاں اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر مسلسل اس ویڈیو کو لے کر کمنٹ سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ میں کب سے سوچ رہا تھا کہ کوئی اس فلم کا سائڈ بوائے سائڈ کلپ بنا دے، منی رتنم نے اس فلم کو دو بار دو الگ انداز میں الگ ہیرو کے ساتھ شوٹ کیا ہے، جو بہت ہی کمال کی بات ہے۔




خبر ہے کہ منی رتنم اور ایشوریہ رائے بہت جلد اپنی آئندہ فلم کے ساتھ شائقین کے درمیان دستک دینے والے ہیں، جہاں یہ جوڑی ان دنوں ’پوترین سیلوان‘ نام کی ایک کتاب کی کہانی پر کام کر رہی ہے۔ ان دونوں ہی فلموں کو شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ وہیں ہندی ورزن میں ابھیشیک بچن بھی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ ناظرین واپس منی رتنم اور ایشوریہ رائے کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہے۔ دیکھنا ہوگا کہ اب یہ جوڑی اپنی آئندہ فلم کا اعلان کب کرتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 25, 2021 10:15 AM IST