رادھیکا آپٹے نے فیس کو لے کرOTT پر ماری بازی، سشمیتا سین کے ساتھ ان اداکاراوں کو دی شکست
رادھیکا آپٹے نے فیس کو لے کرOTT پر ماری بازی، سشمیتا سین کے ساتھ ان اداکاراوں کو دی شکست
او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی بدولت بہت سی اداکاراوں کو نئی اڑان بھرنے کا پورا موقع ملا ہے اور اس شاندار اڑان کے لیے معروف اداکاراوں نے اپنی من پسند فیس بھی لی ہے۔
آج کے دور میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا کریز بہت ہی تیزی کے ساتھ بڑھا ہے۔ او ٹی ٹی پر اب فلم انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی جلوہ دکھارہی ہیں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی بدولت بہت سی اداکاراوں کو نئی اڑان بھرنے کا پورا موقع ملا ہے اور اس شاندار اڑان کے لیے معروف اداکاراوں نے اپنی من پسند فیس بھی لی ہے۔
رادھیکا آپٹے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنانے والی رادھیکا آپٹے کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ رادھیکا آپٹے نے OTT پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے 'سیکرڈ گیمز' میں اپنی بہترین کارکردگی سے مداحوں کے دلوں کو مسحور کر دیا۔ اداکارہ نے اس سیریز کے لیے 4 کروڑ روپے فیس لی۔
پریا منی ’دی فیملی مین’ سے او ٹی ٹی پر انٹری کرنےو الی ساوتھ کی اداکارہ پریہ منی کا نام بھی انٹرٹنمنٹ ورلڈ کی معروف اداکاراوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اداکارہ نے ایمزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئے شو کے ہر ایپی سوڈ کے لیے پورے 10 لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔
گوہر خان اپنی قاتلانہ اداوں سے فینس کو زخمی کرنے والی گوہر خان نے ایمزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئے پالیٹیکل ڈرامے ’تانڈو‘ میں کام کر کے فینس کا دل خوش کردیا۔ گوہر نے اس کے ہر ایپی سوڈ کے لیے پورے 3 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے۔
سشمیتا سین کافی ٹائم سے فلمی پردے دور ہوچکی بالی ووڈ کی ٹاپ کی ایکٹریس سشمیتا سین کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ’آریہ‘ سے ایک نئی پہچان ملی۔ اس سیریز میں سشمیتا سین نے اپے کام سے شائقین کی کافی تعریفیں حاصل کیں۔ بتادیں کہ سشمیتا سین نے اس سیریز کے لیے 2 کروڑ روپے لیے تھے۔
سمانتا رُتھ پربھو ساوتھ فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی سمانتھا رُتھ پربھو نے او ٹی ٹی کے کئی شوز میں کام کیا ہے۔ اداکارہ ہر ایپی سوڈ کے لیے آٹھ لاکھ روپے کی فیس چارج کرتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔