ہوم » نیوز » امراوتی

پرتیوشا بنرجی کے بوائے فرینڈ راہل راج کرنے جارہے ہیں اپنی اس دوست سے شادی

ٹی وی سیرئل ’’ بالیکا ودھو ‘‘ میں آنندی بہو کا کردار ادا کر کے اپنے ناظرین کے دلوں میں چھا جانے والی پرتیوشا بنرجی کی خود خشی کے کیس نے نہ صرف ان کی فینس کو بلکہ پوری ٹی وی انڈسٹری کو بھی حیران کن کر دیا تھا۔

  • Share this:
پرتیوشا بنرجی کے بوائے فرینڈ راہل راج کرنے جارہے ہیں اپنی اس دوست سے شادی
پرتیوشا بنرجی کے ایکس بوائے فرنڈ راہل راج نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنی گرل فرنڈ سلونی سے شادی کرنے والے ہیں

ٹی وی سیرئل ’’ بالیکا ودھو ‘‘ میں آنندی بہو کا کردار ادا کر کے اپنے ناظرین کے دلوں میں چھا جانے والی پرتیوشا بنرجی کی خود کشی کے کیس نے نہ صرف ان کی فینس کو بلکہ پوری ٹی وی انڈسٹری کو بھی حیران کن کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ پرتیوشا نے سال 2016 میں خودکشی کر لی تھی۔  اور پرتیوشا کے والدین نے بیٹی کی موت کا ذمہ دار بتاتے ہوئے باوائے فرینڈ راہل راج سنگھ کے خلاف کیس درج کروایا تھا۔ کچھ دنوں تک راہل جیل میں بھی رہے لیکن وہ جلد ہی باہر آگئے۔


آپ کو بتا دیں کی پرتیوشا کی موت سے قبل تک وہ راہل کے ساتھ لیو ان رلیشنشپ میں رہتی تھی۔لیکن راہل اب بہت جلد سلونی شرما سے شادی کرنے جا رہے ہیں ۔ اس بات کا اعلان انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کےذریعہ کیا۔ راہل نے اپنے برتھ ڈے پارٹی کی تصویریں شائع کرتے ہوئے ایک لمبا پوسٹ لکھا۔

انہوں نے لکھا ـ یہ سال میرےلئے بہت طویل رہا۔ اس درمیان بہت سے اتار چڑھاو آئے ۔ برتھ ڈے پر میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آئے۔ جنہوں نے مجھے وش کیا، جنہوں نے فون کیا اور میسج کیا اور انہیں بھی جنہوں نے نہیں کیا، بہت بہت شکریہ۔ اور ہاں میں ، مجھے اپنے برتھ ڈے کی مبارک باد کیوں کہ یہ میرا سال ہے اور میں معافیت اور کامیابی کے ساتھ آوں گا۔

rahul


ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری خاص دوست سلونی کو اسپیشل شکریہ ۔ میری ہونے والی بیوی اور میری میری زندگی کی پارٹنر ۔ آپ اس وقت میرے ساتھ تھیں، جب کوئی نہیں تھا۔ سارے سرپرئز مجھے بہت اچھے لگے۔ مجھے پیدا کرنے کےلئے میری والدین کا شکریہ ۔ ان کی وجہ سے میں آج یہ دن خوشی سے منا پا رہا ہوں ۔ اور آدھی رات کو آنے کے لئے راج اور تانیہ کا بہت شکریہ۔


خبروں کے مطابق سلونی شرما طویل عرصہ سے راہل کی دوست ہیں اور ساتھ کی وہ ان کی بزنیس پارٹنر بھی ہیں ۔ خبروں کے مطابق پرتیوشا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ راہل  نے انہیں سلونی کی وجہ سے دھوکہ دیا ہے ۔


 

 
First published: Jun 02, 2018 11:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading