உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پورن ویڈیو شیئر کرنے کے لئے راج کندرا نے بنایا تھا Hotshot، بزنس پارٹنر کا بڑا الزام

    پورن ویڈیو شیئر کرنے کے لئے راج کندرا نے بنایا تھا Hotshot، بزنس پارٹنر کا بڑا الزام

    پورن ویڈیو شیئر کرنے کے لئے راج کندرا نے بنایا تھا Hotshot، بزنس پارٹنر کا بڑا الزام

    راج کندرا (Raj Kundra) کے پورنو گرافی معاملے میں ان کے بزنس پارٹنر نے ایک حیران کن بیان پولیس کے سامنے دیا ہے، جو راج کندرا کی مشکلات کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھانے والا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) بھلے ہی ماتا ویشنو دیوی (Vaishno Devi) کے درشن کرکے ان کا آشیرواد لے کر آگئی ہوں، لیکن ان کے شوہر راج کندرا (Raj Kundra) کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ 19 جولائی سے راج کندرا اس معاملے میں جیل میں بند ہیں۔ اب ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 1500 صفحات پر مشتمل سپلیمنٹری چارج شیٹ (اضافی چارج شیٹ) پیش کی۔ چارج شیٹ میں 43 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اب اس معاملے پر ان کے بزنس پارٹنر نے ایک حیران کن بیان پولیس کے سامنے دیا ہے، جو راج کندرا کی مشکلات کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھانے والا ہے۔

      راج کندرا (Raj Kundra) کے بزنس پارٹنر سپلیمنٹری چارج شیٹ میں کہا ہے کہ راج کندرا نے فحش مواد کی تقسیم کرنے کے ارادے سے آن لائن پلیٹ فارم ہاٹ شاٹ (Hotshot) بنایا تھا۔ ممبئی پولیس نے اب اس بیان کو سپلیمنٹری چارج شیٹ کا حصہ بنایا ہے۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد، پولیس نے ریان تھورپے کو بھی گرفتار کیا تھا۔ تھورپے کو مبینہ طور پر پولین نیرول علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

      راج کندرا (Raj Kundra) کے بزنس پارٹنر سپلیمنٹری چارج شیٹ میں کہا ہے کہ راج کندرا نے فحش مواد کی تقسیم کرنے کے ارادے سے آن لائن پلیٹ فارم ہاٹ شاٹ (Hotshot) بنایا تھا۔
      راج کندرا (Raj Kundra) کے بزنس پارٹنر سپلیمنٹری چارج شیٹ میں کہا ہے کہ راج کندرا نے فحش مواد کی تقسیم کرنے کے ارادے سے آن لائن پلیٹ فارم ہاٹ شاٹ (Hotshot) بنایا تھا۔


      جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آرمس پرائم لمیٹیڈ نام کی ایک کمپنی، جس میں راج کندرا اور سوربھ کشواہا ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے لندن کی کمپنی کینرن کے لئے ایپ (ہاٹ شاٹس) تیار کیا تھا۔ کشواہا کے پاس 35 فیصد شراکت تھی۔ ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کشواہا نے الزام لگایا ہے کہ پورن ویڈیو اپلوڈ کرنے سے لے کر ایپ کا کنٹرول کرنا راج کندرا کے ہاتھوں میں تھا۔ انہوں نے ہاٹ شاٹ کو مبینہ طور پر انگلینڈ واقع کینرن لمیٹیڈ کو بیچ دیا تھا اور راج کندرا نے فروخت سے ایک دن پہلے آرمس پرائم ڈائریکٹر کے طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

      کیا ہے HotShots ایپ

      HotShots ایپ کے ذریعہ ہی پورن فلموں کا کاروبار ہوتا تھا۔ اس ایپ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کٹیگری میں اتارا گیا تھا۔ اس پر صارف کے لئے شارٹ فلم اور ویڈیو کلپس اپلوڈ کیا جاتا تھا۔ اس پر اپلوڈ ویڈیو نارمل نہیں بلکہ پورنو گرافی کنٹنٹ ہوا کرتا تھا۔ HotShots ایپ پر دکھائے جانے والے بیشتر کنٹنٹ فری ہوتے تھے۔ حالانکہ یہ ایپ پوری طرح سے فری نہیں تھا۔ اس میں کئی کنٹنٹ کے لئے پیسے کا بھی مطالبہ کیا جاتا تھا۔ فری کنٹنٹ کے ساتھ صارفین کو بہت زیادہ پاپ اپ ایڈس دیکھنے کو ملتے تھے۔ اس ایپ پر ویڈیو کو کئی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس میں صارف کو ویڈیو کے ساتھ ساتھ ماڈلس کے نیوڈ فوٹو بھی دستیاب کروائے جاتے تھے۔ ایپ ڈسکرپشن کے مطابق، صارفین کو ہاٹ ایچ ڈی ویڈیو اور شار فلم کو الگ الگ ڈیوائس پر اسٹریم کرنے کا آپشن دیا جاتا تھا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: