உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج کندرا کیس : سابق مس انڈیا یونیورس کا سنگین الزام، نشہ کھلاکر بنایا غلط ویڈیو

    راج کندرا کیس : سابق مس انڈیا یونیورس کا سنگین الزام، نشہ کھلاکر بنایا غلط ویڈیو

    راج کندرا کیس : سابق مس انڈیا یونیورس کا سنگین الزام، نشہ کھلاکر بنایا غلط ویڈیو

    Raj Kundra Case: مس انڈیا یونیورس 2019 رہی پری عرف پرینکا پاسوان نے کہا ہے کہ میں ایک ماڈل ہوں اور اس ناطے میں وہاں کام کی تلاش میں گئی تھی ۔ وہاں میرا پورن ویڈیو بنایا گیا ۔ یہ بات اس نے شوہر نیرج کو بھی بتائی تھی ۔

    • Share this:
      دھنباد : راج کندرا پورن ویڈیو معاملہ کا تار جھارکھنڈ کے دھنباد سے جڑتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ مس انڈیا یونیورس رہی پری عرف پرینکا پاسوان کے سسرال والوں نے پری پر پورن فلم میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ پری کے مطابق جہیز استحصال کا کیس درج کرانے کی وجہ سے سسرال والے اس کو بدنام کرنے کیلئے اس بات کو اچھال رہے ہیں جبکہ وہ اس سلسلہ میں ممبئی میں کیس درج کراچکی ہیں ۔

      دراصل مس انڈیا یونیورس 2019 رہی پری عرف پرینکا پاسوان کی شادی مئی 2021 میں دھنباد کے کتراس کے رہنے والے نیرج کمار سے ہوئی تھی ۔ دونوں میں شناخت فیس بک کے ذریعہ ہوئی ۔ پھر دونوں نے شادی کرلی ، لیکن اب اس رشتے میں تلخی آگئی ہے ۔ دونوں جانب سے الزام تراشیوں کا دور جاری ہے ۔ پری پاسوان نے سسرال والوں پر کتراس تھانہ میں جہیز استحصال کا کیس درج کرایا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر نیرج کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔

      اب پری کے سسرال والوں نے اپنی بہو پر سنگین الزام لگاتے ہوئے پورن فلم میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ سسرال والوں کے مطابق یہ بات انہیں شادی سے پہلے ہی پتہ چلی تھی ، اس لئے وہ لوگ شادی سے انکار کررہے تھے ، لیکن انہیں ڈرا دھمکا کر یہ شادی کرائی گئی ۔

      سسرال والوں کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پری نے کہا کہ نیرج کے ساتھ شادی سے پہلے اس کی ایک بیٹی تھی ، جس کی جانکاری اس نے نیرج کو دی تھی ۔ شادی سے پہلے نیرج اس کے گھر آتے جاتے تھے اور بچی کے ساتھ کھیلتے بھی تھے ۔ اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں ۔ پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد میں نے نیرج سے دوسری شادی کی ۔

      راج کندرا پروڈکشن ہاوس میں پورن فلم میں کام کرنے کے سوال پر پری نے کہا کہ میں ایک ماڈل ہوں اور اس ناطے میں وہاں کام کی تلاش میں گئی تھی ۔ وہاں میرا پورن ویڈیو بنایا گیا ۔ یہ بات اس نے شوہر نیرج کو بھی بتائی تھی ۔ اب اس کے ذریعہ جہیز مانگنے کا کیس درج کرانے پر سسرال والوں کی طرف سے اس کو بدنام کرنے کیلئے پورن فلم والی بات اچھالی جارہی ہے جبکہ وہ خود ایک متاثرہ ہیں اور اس معاملہ میں ممبئی میں کیس درج کراچکی ہیں ۔

      ممبئی پولیس نے دو افراد کو اس سلسلہ میں گرفتار کیا تھا ۔ فی الحال دونوں ضمانت پر جیل سے باہر ہیں ۔ کولڈ ڈرنکس میں نشہ ملا کر میرا غلط ویڈیو بنایا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: