உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: راج کندرا کی مشکلات میں اضافہ، اب پورنو گرافی معاملے کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی

    راج کندرا کی مشکلات میں اضافہ، اب پورنو گرافی معاملے کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی

    راج کندرا کی مشکلات میں اضافہ، اب پورنو گرافی معاملے کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی

    پورونو گرافی معاملے (Pornography Case) میں شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا (Raj Kundra) کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پورنو گرافی ریکٹ میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ (Mumbai Police Crime Branch) نے جانچ تیز کر دی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: پورونو گرافی معاملے (Pornography Case) میں شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا (Raj Kundra) کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پورنو گرافی ریکٹ میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ (Mumbai Police Crime Branch) نے جانچ تیز کر دی ہے۔ پورن ریکٹ کو لے کر پہلے ہی ممبئی کرائم برانچ کئی انکشاف کر چکی ہے اور اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ پولیس کے پاس اس معاملے میں راج کندرا (Raj Kundra Pornography Case) کے خلاف کئی ثبوت ہیں۔ اب اس پورے ریکٹ میں کون کون شامل ہے، پورنو گرافی کے کالے دھندے کا جال کہاں کہاں تک پھیلا ہے، جیسی تمام اطلاعات جمع کرنے کے لئے اور پورنو گرافی معاملے کی جانچ کرنے کے لئے ممبئی کرائم برانچ نے ایس آئی ٹی ٹیم کی تشکیل کی ہے۔

      پورنو گرافی معاملے کی جانچ کے لئے تشکیل کی گئی ایس آئی ٹی کی ٹیم کا سربراہ اے سی پی سطح کا افسر ہوگا، جو اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ ٹیم پورنو گرافی معاملے میں الگ الگ درج سبھی معاملات کی بھی جانچ کرے گی اور پھر کرائم برانچ کے اعلیٰ افسران کو رپورٹ کرے گی۔ واضح رہے کہ کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ریکٹ صرف ممبئی یا ملک کے دیگر حصوں تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ بیرون ممالک سے بھی اس کے تار جڑے ہیں۔

      پورنو گرافی معاملے میں شرلن چوپڑا، پونم پانڈے سمیت کئی اداکارہ اور ماڈلس نے راج کندرا سے متعلق انکشاف کئے ہیں۔
      پورنو گرافی معاملے میں شرلن چوپڑا، پونم پانڈے سمیت کئی اداکارہ اور ماڈلس نے راج کندرا سے متعلق انکشاف کئے ہیں۔


      ممبئی کرائم برانچ نے پہلے ہی راج کندرا کی کمپنی سے ہو رہی غیر ملکی ٹرانزکشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف کیا تھا۔ ساتھ ہی کمپنی کے سرور سے ڈاٹا ڈیلیٹ کئے جانے کی بات بھی کہی تھی۔ پورنو گرافی معاملے میں اب تک راج کندرا ان کی کمپنی کے آئی ٹی ہیڈ سمیت تقریباً 11 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وہیں ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کندرا سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

      معاملے میں شرلن چوپڑا، پونم پانڈے سمیت کئی اداکارہ اور ماڈلس نے راج کندرا سے متعلق انکشاف کئے ہیں۔ ممبئی سیشن کورٹ نے گزشتہ 12 اگست یعنی جمعرات کو ہی پورنو گرافی معاملے میں گہنا وششٹھ کی عبوری ضمانت کی عرضی کارج کردی ہے۔ واضح رہے کہ پورنو گرافی معاملے میں راج کندرا کو 19 جولائی کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا۔ انہیں فحش فلمیں بنانے اور ایپس کے ذریعہ اسے لوگوں کو پیش کرنے سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ راج کندرا کے ساتھ ہی ان کے معاون اور اہم ملزم رائن تھورپے کو بھی ممبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: