ممبئی: صنعت کار راج کندرا (Raj Kundra) سے جڑے پورن فلم ریکٹ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انٹری ہونے والی ہے۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ راج کندرا اور لندن پر مبنی کمپنی کے درمیان پیسوں کا کافی لین دین ہوا ہے۔ ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ای ڈی جلد ہی معاملے کی جانچ کر رہی ممبئی پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی مانگے گی اور خود اس پر ایف آئی آر درج کرے گی۔ اس کے علاوہ صنعت کار راج کندرا کو فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ یعنی کے تحت نوٹس بھی تھمایا جاسکتا ہے۔ جمعہ کو ممبئی کی عدالت نے راج کندرا کی پولیس حراست 27 جولائی تک بڑھا دی ہے۔
گزشتہ جمعہ کو ہی ممبئی پولیس نے اس ریکٹ سے متعلق کئی انکشاف کئے تھے۔ جانچ میں سامنے آیا تھا کہ ایپ ہاٹ شاٹ کے 20 لاکھ سبسکرائبر تھے۔ اس سے پہلے پولیس نے بتایا تھا کہ انہیں واٹس اپ چیٹ کے ذریعہ یہ پتہ چلا ہے کہ اپنے کنٹنٹ کے سبب گوگل پلے اسٹور اور ایپل پر بلیک لسٹ ہونے سے پہلے راج کندرا ہاٹ شاٹ کو ہٹانے کی تیاری کر رہے تھے۔

صنعت کار راج کندرا (Raj Kundra) سے جڑے پورن فلم ریکٹ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انٹری ہونے والی ہے۔
پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ راج کندرا نے 119 فحش فلموں کو ایک شخص کو 12 لاکھ ڈالر میں بیچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ تھا۔ فی الحال، پولیس اس کے تعلقات میں اطلاعات جمع کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ایک اسپورٹس بیٹنگ کمپنی نے راج کندرا کے اکاونٹ میں پیسے ٹرانسفر کئے تھے، جس کے سبب یہ خدشہ پیدا ہوا کہ ہاٹ شاٹ سے ہوئی کمائی کو بیٹنگ میں بھی لگایا جا رہا تھا۔ جمعہ کو ممبئی پولیس نے عدالت کو جانکاری دی تھی کہ وہ راج کندرا کے یس بینک اور یونائیٹیڈ بینک آف افریقہ کے درمیان ہوئے لین دین کی جانچ بھی کرنا چاہتے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ممبئی کرائم برانچ نے گزشتہ بدھ کو کہا تھا کہ برطانیہ کی کمپنی کینرن پرائیویٹ لمیٹیڈ کندرا اور ان کی کمپنی ویان انڈسٹریز سے متعلق 13 بینک اکاونٹ میں پیسے ٹرانسفر کر رہی تھی۔ اس کے بعد یہ پیسہ کندرا کے نجی اکاونٹ میں بھیجا جاتا تھا۔ پیسوں کا یہ لین دین ’سافٹ ویئر مینٹیننس‘ کے نام پر کیا جاتا تھا۔ رپورٹ میں افسران کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ پولیس صنعت کار راج کندرا اور ان کی کمپنیوں سے متعلق بینک اکاونٹ کی فورنسک جانچ کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔