اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Bollywood News: پاکستان سے آئی آندھی نے روکی رنویر اور عالیہ بھٹ کی 'شادی'، لاکھوں کا ہوا نقصان

    Jaisalmer News: جیسلمیر میں پاکستان سے آئی آندھی نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی شادی میں خلل ڈال دیا۔ شادی کے سین کی عکس بندی کے لیے بنایا گیا سیٹ تہس نہس ہو گیا۔ فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کو 15 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

    • Share this:
      جیسلمیر: جیسلمیر میں پاکستان سے آئی آندھی نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی شادی میں خلل ڈال دیا۔ شادی کے سین کی عکس بندی کے لیے بنایا گیا سیٹ تہس نہس ہو گیا۔ فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کو 15 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ بدھ کی رات آئی آندھی کی وجہ سے پرائیویٹ ہوٹل میں جاری فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ کو تقریباً 3 گھنٹوں تک روکنا پڑا۔ شادی کے سیٹ پر شیشے کے جھومر سمیت کئی قیمتی سامان تباہ ہو گئے ۔ سجاوٹ کے لیے بنایا گیا ایک بڑا سیٹ بھی آندھی کی زد میں آ گیا۔ دراصل شادی کا سیٹ ہوٹل کے کمپلیکس میں ہی آوٹ ڈور میں بنایا گیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے : اب پینٹ پہنے بغیر ہی ایسی ڈریس میں سامنے آگئی عرفی جاوید، دیکھتے ہی لوگوں نے کہا: 'کتنی بے شرم ہے'، دیکھئے PICS

      جیسلمیر میں بدھ کی رات دیر گئے پاکستان سے آئی آندھی نے شہر میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کے ویڈنگ سین میں خلل ڈال دیا۔ فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے مرکزی کردار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی شادی کا ایک سین گزشتہ رات جیسلمیر کے ایک نجی ہوٹل میں شوٹ کیا جانا تھا ، لیکن ریتیلے طوفان نے شادی کے سین کا پورا سیٹ تباہ کر دیا۔ سیٹ تباہ ہونے سے فلم کے پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر کو 15 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ شادی کا سین شوٹ کرنے کے لیے بنائے گئے سیٹ پر شیشے کے جھومر سمیت کئی قیمتی سامان چکناچور ہوگئے ۔ شوٹنگ کیلئے بنایا گیا درخت ہو یا پھر اس پر لگا سجاوٹ کا سامان، سب کچھ برباد ہو گیا ۔

      یہ بھی پڑھئے : ملائیکہ اروڑہ نے پہن لی اتنی بولڈ ڈریس، کرشمہ و کرینہ کے لک پر بھی پھر گیا پانی، دیکھئے PICS

      غور طلب ہے کہ بدھ کی رات شروع ہونے والی شوٹنگ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی شادی کے شاٹس کی شوٹنگ کی جانی تھی۔ اچانک آئے ریتیلے طوفان نے سب پر بریک لگا دیا۔ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار رات تقریبا 11 بجے آئے طوفان نے شادی کے سیٹ کو تہس نہس کردیا۔ طوفان تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

      طوفان تھمنے کے بعد رات گئے 3 بجے ہوٹل کے ایک الگ مقام پر دیگر شاٹس شوٹ کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق فلم کا سیٹ بنانے کا کام جمعرات سے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ موسم صاف ہوا تو شادی کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: