سلمان خان دھمکی کیس: راجستھان سے جڑے تار، ممبئی پولیس نے جودھپور سے دھاکڑرام کو کیا گرفتار

سلمان خان دھمکی کیس: راجستھان سے جڑے تار، ممبئی پولیس نے جودھپور سے دھاکڑرام کو کیا گرفتار

سلمان خان دھمکی کیس: راجستھان سے جڑے تار، ممبئی پولیس نے جودھپور سے دھاکڑرام کو کیا گرفتار

Salman Khan Threat Case: جودھپور اور ممبئی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک ملزم کو جودھپور کے روہیچہ کلاں سے گرفتار کیا ہے۔ جودھپور پولیس نے ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Rajasthan | Jodhpur
  • Share this:
    جودھ پور: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ای میل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں ملزموں کے تار جودھپور سے جڑے ہوئے ہیں۔ جودھپور اور ممبئی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ایک ملزم کو جودھپور کے روہیچہ کلاں سے گرفتار کیا ہے۔ جودھپور پولیس نے ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس ملزم کی تلاش میں ایک مرتبہ پہلے پنجاب پولیس بھی آ چکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد کو دھمکی دینے کے کیس میں بھی مطلوب ہے۔

    ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 497/2023 میں سلمان خان کو ای میل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا پیغام بھیجنے والے ملزم کی پولیس کو تلاش تھی ۔ جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے تار راجستھان سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے ممبئی پولیس نے جودھپور پولیس کی مدد سے دھاکڑرام وشنوئی (21) کو گرفتار کیا ہے۔

    دھاکڑ رام وشنوئی جودھپور کے لونی تھانہ علاقے میں سیاگوں کی ڈھانی روہیچہ کلاں کا رہنے والا ہے۔ اس معاملے کو لے کر ممبئی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بجرنگ جگتاپ اپنی ٹیم کے ساتھ لونی تھانہ پہنچے تھے۔ بعد میں جودھپور پولیس کی مدد سے دھاکڑرام کو گرفتار کیا گیا ۔

    قابل ذکر ہے کہ اسی ملزم کی تلاش میں پنجاب کی صدر مانسا پولیس تھانہ بھی آئی تھی۔ اس مقدمہ میں بھی دھاکڑ رام کو سنگر سدھو موسے والا کے والد کو ای میل کے ذریعہ سے جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں مطلوب بتایا گیا تھا ۔ بہر حال فلم اسٹار سلمان خان اور پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو پکڑ کر ممبئی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: فلم اسٹارس کے ہم شکل ہیں یہ پانچ اداکار اور اداکارائیں، بالی ووڈ میں ہوئی دھماکہ دار انٹری


    یہ بھی پڑھئے: ہنی مون پر گئی اس اداکارہ نے شیئر کردی بیڈ روم کی ایسی تصاویر، دیکھ کر فینس کے اڑ گئے ہوش!



    پولیس نے جب ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ کھنگالا تو پتہ چلا کہ اس کے خلاف جودھپور میں سردار پورہ میں سال 2022 میں آرمس ایکٹ کا ایک معاملہ بھی درج ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: