உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajesh Khannaنے بیوی ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ کبھی نہیں کیا کام، ان ایکٹریس کے ساتھ لگا دی فلموں کی لائن

    راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ۔

    راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ۔

    راجیش کھنہ نے ٹینا کے ساتھ 11 فلموں میں کام کیا۔ ویسے راجیش کھنہ کی بیماری کے دنوں میں ڈمپل کپاڈیہ بھی ان کے پاس واپس آگئی تھیں۔ 18 جولائی 2012 کو کاکا اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار راجیش کھنہ(Rajesh Khanna) نے اپنے کیرئیر میں ایک سے زائد سپرہٹ فلموں میں کام کیا۔ اس دور کے بڑے بڑے پروڈیوسر ڈائرکٹر اپنی فلموں میں کاکا کو سائن کرنے کے لیے لائن میں کھڑے ہوتے تھے۔ ان جیسی مقبولیت شاید ہی کسی اسٹار کو ملی ہو۔ اس کے ساتھ ہی کاکا کی زندگی میں کچھ اداکارائیں بہت خاص تھیں جنہوں نے ان کے ساتھ کئی ہٹ فلمیں دیں۔ اگرچہ راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ(Dimple Kapadia) نے کبھی فلموں میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن انجو مہندرو(Anju Mahendru)، ممتاز (Mumtaz) اور ٹینا منیم (Tina Munim) نے ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔

      ڈمپل کپاڈیہ نے 16 سال کی عمر میں راجیش کھنہ سے شادی کر لی تھی جس کے بعد انہوں نے طویل عرصے تک فلموں میں کام نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاکا کا نام شادی سے پہلے اور بعد میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔ انہوں نے سال 1973 میں ڈمپل سے شادی کی لیکن دونوں نے طلاق حاصل کیے بغیر 1984 سے الگ رہنا شروع کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      2دن تک امرتا کے گھر پر رکے تھے سیف، مزیدار ہے پہلی ڈیٹ کا قصہ

      اداکارہ انجو مہندرو کی انٹری راجیش کھنہ کی زندگی میں پہلی تھی۔ دونوں کے رشتے کو لے کر کافی چرچے ہوئے لیکن شادی کی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ انجو اور راجیش کھنہ نے دو فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ 1969 میں فلم بندھن اور سال 1988 میں فلم وجے میں۔ راجیش کھنہ کا نام اداکارہ ممتاز کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔ دونوں نے 9 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جن میں سے زیادہ تر نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ریا چکرورتی کا نہیں دیکھا ہوگا ایسا انداز، تھائی ہائی سلٹ آوٹ فٹ میں لگی بے حد خوبصورت

      راجیش کھنہ اور ٹینا منیم کے افیئر کو لے کر بھی کافی چرچے ہوتے تھے۔ تاہم دونوں نے اس بارے میں کبھی بات نہیں کی۔ راجیش کھنہ نے ٹینا کے ساتھ 11 فلموں میں کام کیا۔ ویسے راجیش کھنہ کی بیماری کے دنوں میں ڈمپل کپاڈیہ بھی ان کے پاس واپس آگئی تھیں۔ 18 جولائی 2012 کو کاکا اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

       
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: