ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم سے متعلق آئی بڑی خبر، ’دل بیچارہ‘ کا پرموشن کریں گے راجکمار راؤ

راجکمار راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئرکیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی ڈیبیو فلم ’کائے پو چے‘ اور ’رابطہ‘ میں شریک اداکار رہ چکے راجکمار راؤ نے پوسٹرکو ایک ریڈ ہارٹ ایموجی کے ساتھ شیئرکیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم سے متعلق آئی بڑی خبر، ’دل بیچارہ‘ کا پرموشن کریں گے راجکمار راؤ
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا پرموشن کریں گے راجکمار راؤ: تصویر انسٹاگرام۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا پرموشن کرنے جارہے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم’دل بیچارہ‘ 24 جولائی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہو رہی ہے۔ راجکمار راؤ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی ڈیبیو فلم ’کائے پو چے‘ اور ’رابطہ‘ میں شریک اداکار رہ چکے راجکمار راؤ نے پوسٹرکو ایک ریڈ ہارٹ ایموجی کے ساتھ شیئرکیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کے بے وقت انتقال پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے راج کمار راؤ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا ’’ آپ کی یاد آئے گی بھائی‘‘۔ اس دوران سوشل میڈیا پر لوگ او ٹی ٹی پر فلم ریلیز کئے جانے کے فیصلے سے کافی ناخوش ہیں اور انہوں نے کچھ وقت تک کے لئے ہی سہی، لیکن فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔



سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ کے ریلیز ہونے سے ان کے گھر والے بالکل خوش نہیں ہیں۔
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ کے ریلیز ہونے سے ان کے گھر والے بالکل خوش نہیں ہیں۔


وہیں دوسری طرف بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ جہاں ایک طرف سشانت سنگھ کے ذریعہ اٹھائے گئے خودکشی کے قدم کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ وہیں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ انڈسٹری میں نیپوٹزم (اقربا پروری) پر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔ وہیں ان سب کے درمیان سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ (Dil Bechara) کی ریلیز کا اعلان بھی ہوگیا ہے۔ یہ فلم 24 جولائی کو ریلیز کی جانے والی ہے، لیکن اب خبریں آرہی ہیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ کے ریلیز ہونے سے ان کے گھر والے بالکل خوش نہیں ہیں۔ گزشتہ جمعرات کو ہی اعلان کیا گیا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’دل بیچارہ’ 24 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ وہیں اسے سیدھے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یعنی ڈرزی پلس ہاٹ اسٹار پر دیکھا جاسکے گا۔ اس کی وجہ موجودہ حالات ہیں یا کچھ اور لیکن سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم تھیئٹرس میں نہیں دیکھی جاسکے گی۔ اے بی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کے اس فیصلے سے سشانت سنگھ راجپوت کے مداح اور ان کے اہل خانہ خوش نہیں ہیں۔ سبھی کا مطالبہ ہے کہ ’دل بیچارہ’ کو بڑے پردے پر ریلیز کیا جائے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
First published: Jun 26, 2020 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading