உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    داود ابراہیم پر کیا تھا مذاق توRaju Srivastavaکو ملی تھی جان سے مارنے کی دھمکی، گجودھر بھیا نے دیا تھا یہ جواب

    جب راجو شریواستو کو پاکستان سے آنے لگے تھے دھمکی بھرے فون کالس۔ تصویر : Instagram@rajusrivastavaofficial

    جب راجو شریواستو کو پاکستان سے آنے لگے تھے دھمکی بھرے فون کالس۔ تصویر : Instagram@rajusrivastavaofficial

    Raju srivastav Joke On Dawood Ibrahim: راجو شریواستو نے بتایا تھا کہ ان کے پی آر او اجیت سکسینہ کے موبائل پر پاکستان سے کئی بار دھمکیاں دی گئی تھیں۔ راجو نے اس وقت کہا تھا کہ میں نے اسے مذاق سمجھا تھا، اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Kanpur | Kanpur Nagar | Delhi
    • Share this:
      Raju srivastav Joke On Dawood Ibrahim: بالی ووڈ کے عظیم کامیڈین راجو سریواستو ان دنوں اسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پورا ملک کامیڈی کنگ راجو شریواستو کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ ان کے مداح اپنے پسندیدہ کامیڈین کی صحت یابی اور وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ راجو بھلے ہی کامیڈی سے دور ہوں لیکن ایک وقت تھا جب ان کے لطیفے پاکستان میں بھی زیر بحث تھے۔ یہی نہیں دہشت گرد داؤد ابراہیم پر لطیفہ سنانے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ آج ہم آپ کو راجو شریواستو سے متعلق یہ مزیدار قصہ بتا رہے ہیں۔

      بے باک اور بے خوف کامیڈین رہے راجو شریواستو
      راجو شریواستو (Raju Srivastava) ایک بہت ہی مست اور نڈر کامیڈین رہے ہیں۔ اپنے دور میں انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں سیاست دانوں اور فلمی فنکاروں کو خوب کھینچا ہے۔ وہ پاکستان اور یہاں تک کہ وہاں کے پی ایم کو بھی طنز کے لپیٹے میں لیتے تھے۔ یہی نہیں، راجو لطیفے کے ذریعے کئی بار سنگین مسائل پر بھی طنز کردیتے تھے۔ ان کے لطیفے بڑے بڑے سیاست دانوں کی نیندیں اڑا دیتے تھے۔ اس کی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ دھمکی آمیز کالوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے ہی ایک بار راجو شریواستو نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم(Dawood Ibrahim) کا مذاق اڑاتے ہوئے اپنے لیے مصیبت اٹھا لی تھی۔ انہوں نے خود یہ واقعہ میڈیا سے شیئر کیاتھا۔

      جب کامیڈین کو ملی تھی جان سے مارنے کی دھمکی
      دراصل، سال 2010 میں راجو شریواستو نے داؤد ابراہیم پر جوکس بنانا شروع کیے، انہوں نے ڈان کا مذاق اڑایا۔ بس پھر کیا تھا، ان کا کلپ پڑوسی ملک میں وائرل ہوتے ہی پاکستان سے دھمکیاں ملنے لگیں۔ انڈر ورلڈ ڈان کے کارندوں کو راجو شریواستو کا یہ مضحکہ خیز انداز پسند نہیں آیا۔ پاکستان سے واٹس ایپ کال میں راجو شریواستو کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ انہیں تنبیہ کی گئی کہ وہ داؤد، چھوٹا شکیل اور پاکستان کے وزیر اعظم کا مذاق اڑانا بند کر دیں ورنہ انہیں اور ان کے خاندان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔



      پاکستان سے آتے تھے دھمکی بھرے فون
      راجو نے بتایا کہ 2016 میں مجھے موبائل اور لینڈ لائن پر بلینک کالیں آتی تھیں۔ راجیش شرما میرے سیکرٹری تھے، ان کے موبائل پر کالیں آنے لگیں۔ فون پر کہا گیا کہ وہ داؤد کا مذاق اڑاتا ہے، پاکستان کو بہت گالی دیتا ہے، اسے مار ڈالیں گے۔ ہمارے سیکرٹری اس طرح کی کالوں سے ڈر گئے، پھر ممبئی پولیس گھر پر آئی اور انہیں سکیورٹی دی گئی۔

      گجودھر بھیا نے دیا مزیدار جواب
      پاکستان کی دھمکی پر گجودھر بھیا نے زبردست جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مافیا اور غنڈوں نے غریبوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے، انہوں نے وہاں اپنے گھر بنا لیے ہیں، اگر کسی مجرم کا انکاؤنٹر ہو جائے تو مزہ آئے گا، اگر بھارتی فوج پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کرتی ہے تو کس ہندوستانی کو مزہ نہیں آئے گا۔ ہم کانپوریہ ہیں، ہم اپنے طور پر بنے ہیں، ہم ڈرنے اور پریشان ہونے والے نہیں ہیں۔ ایسے مواقع پر میں ترنگا بلند کرنے کی بات کرتا ہوں، میں کئی فورمز پر ہندو مسلم اتحاد کی بات کرتا ہوں۔"

      یہ بھی پڑھیں:

      غلطی کا احساس ہونے پرUrfi Javedنے چاہت کھنہ سے مانگی معافی، طلاق کو لے کر کیا تھا کمنٹ

      یہ بھی پڑھیں:
      Sushmita Sen Pics:اب کس کے پیار میں کھو گئی سشمیتا سین، تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیا ذکر

      راجو شریواستو نے بتایا تھا کہ ان کے پی آر او اجیت سکسینہ کے موبائل پر پاکستان سے کئی بار دھمکیاں دی گئی تھیں۔ راجو نے اس وقت کہا تھا کہ میں نے اسے مذاق سمجھا تھا، اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔ ممبئی میں ایف آئی آر ہوئی، مجھے بھی سیکورٹی ملی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: